قومی

اساتذہ کی کوششوں سے ملک نئی کامیابیاں حاصل کرے گا: صدر مرمو

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اساتذہ کی کوششوں سے بھارت تعلیم کے میدان میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

ایک پیغام میں، صدر نے کہا، “یوم اساتذہ کے موقع پر، میں ملک کی پوری تدریسی برادری کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ ایس رادھا کرشنن کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ وہ ان تمام اساتذہ کے لیے ایک تحریک ہیں جو طلبہ میں علم کے علاوہ انسانی اقدار کو ابھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

صدرنے کہا کہ ہمارے اساتذہ نئی تحقیق، تجربات اور اختراعات کے ذریعے اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو نکھارنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعے ہمارے تعلیمی نظام میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ یہ ہمارے تعلیمی نظام میں ہندوستانی ثقافتی اقدار اور زبانوں کو شامل کرنے کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مزید مستحق ہنر تعلیم کے عظیم مقصد میں شامل ہوں۔ میں ایک بار پھر تمام اساتذہ کو نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ ان کی کوششوں سے ہی ذمہ دار شہری ابھرتے ہیں جو قوم کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن طریقے سے کام کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago