Categories: بھارت درشن

جامعہ احسن العلوم جہانگیر پوری میں جلسۂ دستار بندی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جامعہ احسن العلوم جہانگیر پوری میں ہر سال کی طرح امسال بھی جلسۂ دستار بندی کا پروگرام نہایت تزک واحتشام کےساتھ حافظ دلشاد کی تلاوت سے با ضابطہ آغاز ہوا جب کہ حافظ کفایت اللہ نے اپنی خوب صورت آواز میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا اس مجلس کی نظامت وصدارت مفتی سہیل احمد قاسمی نے کی دارالعلوم دیو بند کے استاد فاضل نوجواں مولانا اشرف عباس  موجودہ حال کے چیلنجوں اور قرآن کریم کی رہنمائی کے موضوع پر خطاب کیا جب کہ مفتی سہیل نے اپنے صدارتی خطبے میں مسلمانوں سےجذباتی اپیل کی کہ حالات سے گھبرانے کی قطعی ضروت نہیں ہم اہل قرآن ہیں پس ہمیں قرآن کریم اور اس کی معنویت کو شعبہائےزندگی کے ہر پہلو میں داخل کرنے ہوں گے تاہم اس کے بغیر ہم سر خرو نہیں ہو سکتے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جن حفاظ کی دستار کی گئی کے اسمائے گرامی اسطرح ہیں (۱)حافظ عبد الوارث ابن قاری محمد شریف  (۲)حافظ محمد ساحل ابن نور محمد(۳) محمد حسن ابن نورمحمد (۴)حافظ محمد دلشاد ابن محمد عرفان(۵)حافظ محمد سلمان ابن محمد آفاق کے سروں پر دستار باندھی گئی جامعہ کے مہتمم حافظ محمد عارف نے فارغین حفاظ اور انکے والدین اور سبھی اساتذہ مولانا اخلاق و مولانا اخلد قاسمی وحافظ الیاس احمد کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے مبارکباد اور سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں جملہ مسلمان برابر کے حصہ دار ہیں علاقہ کے سر کردہ مرزا حسن بیگ و حاجی شمیم و حاجی ضمیر الدین وحاجی ساجد و نعیم سیفی و تبریز خاں و ناظم علی کے علاوہ علاقہ کی اہم شخصیات کی شرکت قابل ذکر رہیں اور مولانا حیدر مظاہری کی دعا پر اس پر وقار جلسہ دستار بندی کا اختتام ہوا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago