Categories: بھارت درشن

جنتر منتر پر مسلم مخالف نعرے لگانے کے معاملہ پر قومی اقلیتی کمیشن کی نوٹس پر ڈی سی پی نئی دہلی کمیشن کے سامنے ہوئے پیش

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>کمیشن کو پوچھ گچھ کے لیے چھ لوگوں کو گرفتار کئے جانے کی دی اطلاع</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی اقلیتی کمیشن کی نوٹس پر نئی دہلی ضلع کے پولس کمشنر دیپک یادو نے گزشتہ اتوار کے دن جنتر منتر پر کچھ شدت پسند عناصر کے ذریعہ مسلم مخالف نعرے بازی کے واقعات سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمیشن کے کارگزار صدر عاطف رشید کے سپرد کی ہے۔ اسٹیٹ اس رپورٹ میں پولیس کی طرف سے اس معاملے میں چھوٹے لوگوں کو زیر حراست لئے جانے اور قانونی کارروائی کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ حالانکہ کچھ ہی دیر بعد میں دہلی پولیس کی طرف سے آفیشیل بیان جاری کرتے ہوئے 6 لوگوں کی گرفتار کئے جانے کی بات بھی کہی گئی۔اس پورے معاملے پر قومی اقلیتی کمیشن کے کارگزار وائس چئیرمین عاطف رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے پاس بہت سی شکایت بھی آئی تھی اور کمیشن میں خود بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور ڈی سی پی کو طلب کیا تھا، جس کے نتیجے میں ڈی سی پی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے ایک تفصیلی رپورٹ ہمیں دی ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے اور جو سوالات ان سے پوچھے گئے تھے، اس کے جوابات نہیں دیئے ہیں۔ کمیشن کارروائی سے مطمئن ہے۔ دہلی پولس اس معاملے میں تیزی سے کارروائی کر رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈی سی پی دیپک یادو قومی اقلیتی کمیشن میں پیش ہوئے اور پولیس کاروائی کو لے کر اسٹیٹس رپورٹ پیش کی۔ ڈی سی پی دیپک یادو قومی اقلیتی کمیشن میں پیش ہوئے اور پولیس کاروائی کو لے کر اسٹیٹس رپورٹ پیش کی۔عاطف رشید نے کہا کہ ملک کے بھائی چارے کو توڑنے والے نعرے لگانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور قانون کے تحت انہیں سخت سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عاطف رشید نے کہا کہ قانون تمام لوگوں کے لیے برابر ہے۔ حکومت اور پولیس کی طرف سے یہ واضح پیغام ہے کسی کو بھی اپنی بات قانون کے دائرے میں رکھنے کا حق ہے، لیکن قانون توڑنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بہتر طریقے سے کام کیا ہے۔ مجھے امید ہے یہ معاملہ آنے والے دنوں میں نظیر کے طور پر پیش ہوگا۔ غور طلب ہے کہ نفرت بھرے نعرے بازی معاملے میں میں قومی اقلیتی کمیشن نے کل ہی نوٹس جاری کیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago