Categories: بھارت درشن

کرناٹک میں یدیورپا کے جانشین کا فیصلہ کرنا آسان نہیں، پارٹی مبصرین آج ایم ایل اے سے ملاقات کریں گے

مرکزی قیادت نے سینئر رہنماؤں ارون کمار اور دھرمیندر پردھان کو بطور مبصر بنگلور بھیج دیا

کرناٹک میں طویل جدوجہد کے بعد یدیورپا کے استعفیٰ دینے کے بعد بھی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی قیادت نے ابھی تک ا ن کے  جانشین کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کے لئے نئے وزیر اعلی کے نام کا فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے۔ مرکزی قیادت لنگایت برادری کے وزیر اعلیٰ کے علاوہ کسی اور کو بنانے پر غور کر سکتی ہے، لیکن اتوار کے روز لنگایت رہنماؤں کے انتباہ سے بی جے پی کے کان کھڑے ہو گئے ہیں۔ بی جے پی ہائی کمان نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں ارون کمار اور دھرمیندر پردھان کو بطور مبصر بنگلورو بھیج دیا ہے۔ وہ دونوں آج شام پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کرکے  ان کے من کو ٹٹولنے کی کوشش کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس بارے میں فیصلہ لینے میں ایک یا دو دن لگ سکتے ہیں۔

یدیورپا نے بی جے پی کی مرکزی قیادت کے اشارے کے بعد پیر کو اپنی کرسی ترک کردی ہے۔ بی جے پی کے لئے ریاست میں یدیورپا کا جانشین منتخب کرنا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ یدیورپا کے استعفیٰ دینے کے بعد، ریاست میں اگلے وزیر اعلی کی حیثیت سے بہت سارے نام سامنے آئے ہیں۔ بی جے پی کے سامنے پارٹی کا سب سے بڑا ووٹ بینک بھی ویرشیو – لنگایت برادری کو ناراض ہونے سے بچانا ہے۔ اس برادری کی آبادی ریاست کی آبادی کا تقریبا 16  فیصد ہے۔ یدیورپا بھی اسی کمیونٹی سے ہیں۔ ایسی صورتحال میں لنگایت ووٹ بینک  کو بچائے رکھنا بھی بی جے پی کے لئے ایک چیلنج ہے۔

بی جے پی کے ریاستی معدنی وزیر ایم آر نیرانی، ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بومائی اور یوتھ لیڈر اروند  ہبلی۔دھارواڑ مغربی اسمبلی سیٹ سے دو بار ایم ایل اے رہ چکے اروند بیلاد کا نام چل رہا ہے۔ اسی طرح برہمن لابی سے پاڑی کیقومی اور جوائنٹ سکریٹری بی ایل سنتوش،مرکزی  وزیر پرہلاد جوشی اور موجودہ میں اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڑے کگیری کا نام آگے ہے۔ اس کے علاوہ وکالیگا برادری سے سی ٹی روی جو موجودہ میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بھی ہیں اور موجودہ میں نائب وزیر اعلیٰ  ڈاکٹر اشوتھ نارائن کا بھی نام چلنے کی بحث ہے ۔

دریں اثنا، بی جے پی سنٹرل ہائی کمان نے پارٹی کے ممبران اسمبلی کے خیالات جاننے کے لئے دو سینئر قائدین ارون کمار اور سابق مرکزی وزیر دھرمیندر کو مبصر کی حیثیت سے بنگلورو روانہ کیا ہے۔ یہ دونوں رہنما آج شام کے ایک ہوٹل میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کر کے پارٹی ایم ایل اے کے من کی بات جاننے کی کوشش کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے بعد یہ دونوں مبصرین اپنی رائے  پارٹی   ہائی کمان کو دیں گے، اس کے بعد بھی وزیر اعلی کے عہدے کے لئے ایک نام منتخب کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago