Categories: بھارت درشن

گجرات کے 20 شہروں سمیت مختلف ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

گجرات کے 20 شہروں سمیت مختلف ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

گجرات سرکار نے آج سے 20 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کرفیو رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا اور یہ سلسلہ اِس مہینے کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔

گجرات میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس انفیکشن کے 3 ہزار 280 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ریاست کے محکمہ ٔ صحت کے مطابق کَل 17 اموات کی اطلاع ملی۔نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ریاستی سرکار نے کووڈ انیس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

چنڈی گڑھ انتظامیہ آج سے رات کا کرفیو نافذ کرے گی۔ وہاں کووڈ کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافے کے مد نظر چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر وی پی سنگھBadnore کی صدارت میں ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ جنابBadnore نے پولیس حکام کو ہدایت دی ہے کہ رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو سختی کے ساتھ نافذ کئے جانے کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی طرح کے اجتماعات ، پارٹی کرنے اور سماجی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ساتھ ہی ریستوراں وغیرہ بھی رات دس بجے بند کرنا ہوں گے۔

قومی راجدھانی دلی میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے پانچ ہزار ایک سو نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اِس طرح شہر میں اب تک چھ لاکھ 85 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

دلی سرکار نے کہا ہے کہ اب تک چھ لاکھ 56 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ دلی میں سردست کووڈ انیس کے 17 ہزار 332 مریض زیر علاج ہیں۔کووڈ کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافے کے تناظر میں دلی سرکار نے قومی راجدھانی میں کَل سے رات کا کرفیو نافذ کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ کرفیو رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا اور یہ سلسلہ 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

کرفیو کے دوران ٹریفک کی آمدورفت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ لازمی اور غیر لازمی اشیا کی بین ریاستی اور ریاست کے اندر نقل وحرکت پر کوئی بندش نہیں ہوگی۔پرائیویٹ ڈاکٹرس، نرسوں اور نیم طبی عملے کو رات کے کرفیو کے دوران چھوٹ حاصل رہے گی۔

کیرانے، جنرل اسٹورس ، پھل ، سبزیوں اور طبی اسٹورز کے مالکان کو بھی ای-پاس کے ساتھ آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

ای-پاس رکھنے والے اخباری اور الیکٹرانک میڈیا کے عملے کو بھی آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

ہوائی اڈّوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈّے جانے والے مسافروں کو بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے، بشرط کہ اُن کے پاس درست ٹکٹ ہو۔بسوں، میٹروز، آٹو اور ٹیکسیوں میں صرف اُن لوگوں کو لانے لے جانے کی اجازت ہوگی جنہیں رات کے کرفیو سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago