Urdu News

دہلی کی ہوا پھر سے زہریلی ہوئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 315 سے متجاوز

دہلی کی ہوا پھر سے زہریلی ہوئی

نئی دہلی، 19 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

 قومی راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار ایک بار پھر انتہائی خراب زمرے میں پہنچ گیا۔ پیر کی صبح دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) کی اوسط سطح 315 سے اوپر ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت دھند پڑنے سے ہوا میں آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ ہو ا ہے ۔

دہلی کے  اے کیو آئی  میں کچھ دنوں سے بہتری کے ساتھ ہوا کا معیار معمول پر تھا لیکن درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ، 21 دسمبر تک ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی ارضیاتی سائنس کی وزارت نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چھ دنوں تک ہوا کا معیار کافی حد تک خراب زمرے میں رہ سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 0-50 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس لیول کو اچھا سمجھا جاتا ہے۔ 51-100 کو تسلی بخش، 101-200 نارمل، 201-300 خراب، 301-400 انتہائی خراب، اور 400 سے زیادہ خراب سمجھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ہوا میں پی ایم 10 کی سطح 100 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور پی ایم 2.5 کی سطح 60 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

Recommended