Urdu News

دہلی کی آب و ہوا بہت خراب ہے، اے کیو آئی  350 تک پہنچا

دہلی کی آب و ہوا بہت خراب

نئی دہلی، 23 جنوری ( انڈیا نیرٹیو)

 راجدھانی دہلی میں آلودگی کی سطح ایک بار پھر انتہائی خراب زمرے میں پہنچ گئی ہے ۔ پیر کی صبح دہلی میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) 350 ریکارڈ کیا گیا۔

آئی جی آئی ایئرپورٹ کے قریب اے کیو آئی 291 اور نجف گڑھ میں 380 ریکارڈ کیا گیا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، اگر آنے والے دو دنوں میں بارش ہوتی ہے تو ہوا کے معیار کے انڈیکس میں بہتری آسکتی ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی بی سی ) نے اتوار کی شام دہلی کا مجموعی ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی ) 407 پر ریکارڈ کیا۔ یہ ہفتہ کو 294 تھا۔ اس تبدیلی پر ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن کی ذیلی کمیٹی نے نیشنل کیپیٹل ریجن-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں کا جائزہ لیا ہے۔

Recommended