نئی دہلی، 20 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)
راجدھانی دہلی میں آلودگی کے ساتھ گھنے کوہرے نے لوگوں کی مصیبتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ منگل کو دارالحکومت گھنے کوہرے کی چادر میں لپٹا ہوا نظرآیا۔ محکمہ موسمیات نے دہلی، اترپردیش، ہریانہ میں اگلے پانچ دنوں تک کوہرے اور درجہ حرارت میں کمی کا الرٹ جاری کیا ہے۔منگل کو دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ وہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی اوسط سطح 414 ریکارڈ کی گئی، جو شدید زمرے میں آتی ہے۔
دارالحکومت این سی آر میں منگل کو حد بصارت 100 میٹر سے کم ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پالم میں صبح کے وقت حد بصارت 25 میٹر تھی جب کہ صفدرجنگ میں حد نگاہ 50 میٹر تھی۔ ہائی وے پر حد بصارت بہت کم تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو انڈمان اور نکوبار جزائر میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ، تمل ناڈو، ا?ندھرا پردیش، کرناٹک، اڈیشہ اور مہاراشٹر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے باقی حصوں میں موسم معمول پر رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی، اگلے پانچ دنوں تک شمالی ہندوستان میں گھنے کوہرے چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…