Categories: بھارت درشن

نائب وزیر اعلیٰ تار کشور پرساد نے آرجے ڈی لیڈر کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، کہا قصور وار نہیں بخشا جائے گا

نائب وزیر اعلیٰ تار کشور پرساد نے آرجے ڈی لیڈر کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، کہا قصور وار نہیں بخشا جائے گا

پٹنہ / کٹیہار ، 04 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) کے لیڈر نرمل ببونا کے اہل خانہ سے ملاقات اتوار کے روز نائب وزیر اعلیٰ نے کی۔ کہا کہ اس قتل کے ملزم کو کسی بھی حالت میں بخشا نہیں جائے گا۔ سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے  نائب وزیر اعلیٰ تار کیشور پرساد نے بتایا کہ کٹیہارکے سالماری تھانہ علاقہ کے کالی مندر کے قریب بدمعاشوں کے ذریعہ فائرنگ کرکے آرجے ڈی لیڈر نرمل ببونا کا قتل کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے نرمل ببونا کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واردات کو انجام دینے والے کو کسی بھی قیمت میں بخشا نہیں جائے گا۔ آرجے ڈی لیڈر نرمل ببونا سیاست اور کاربار کے میدان میں سرگرم تھے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ہو، اس واقعہ کے ملزم  کسی بھی صورت میں بخشے نہیں جائیں گے۔ اس موقع پر کٹیہار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اس بے رحمانہ قتل  معاملہ  میں ملوث مجرموں کی تیزی سے تحقیقات کی جانی چاہیے اور قصوروار ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنانے کے لیے جلد سے جلد مقدمات چلائے جائیں۔

اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے ممبر اشوک اگروال ، پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس کمار ، پولیس افسران اور درجنوں کارکن اور مقامی شہری موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago