Urdu News

روزگار میلہ میں تقرری ناموں کی تقسیم

وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ

روزگار میلہ میں تقرری ناموں کی تقسیم

روزگار میلہ کی تقریبات ملک بھر میں منعقد کی جا رہی ہیں اور نئی تقرریوں کو مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں/سینٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یو) /خود مختار اداروں بشمول صحت و تعلیم کے اداروں، پبلک سیکٹر کے بینکوں وغیرہ میں شامل کیا گیا ہے۔ تقرریوں کی تعداد کی جو تفصیلات فراہم کی گئی ہیں وہ  متعلقہ وزارتوں/محکموں/تنظیموں وغیرہ کے ذریعہ تیار کردہ ہیں۔

خالی اسامیوں پر بھرتی ایک مسلسل عمل ہے۔ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک اور ماتحت دفاتر میں اسامیاں ملازم کے ریٹائرمنٹ، استعفیٰ، موت، اور ترقی وغیرہ کی وجہ سے خالی ہوتی ہیں۔ چونکہ بھرتیاں یا تو براہ راست متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے کی جاتی ہیں یا یونین پبلک سروس کمیشن، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ اور اسٹاف سلیکشن کمیشن، آئی بی پی ایس وغیرہ جیسی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے ذریعے کی جاتی ہیں، ان کے ذریعہ اسامیوں/ بھرتیوں کی مرحلہ وار تفصیلات رکھی جاتی ہیں۔

یہ اطلاع عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت میں وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

Recommended