Categories: بھارت درشن

الجمال ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام غریبوں میں راشن تقسیم

خالق کائنات اللہ رب العزت نے امیروں کو اپنے مال سے غربیوں کو دینے کا حکم دیا ہے

ابوشحمہ انصاری، بارہ بنکی

رمضان المبارک سے متعلق محتاجوں ، غریبوں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد ، معاونت ، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔ دوسروں کی مدد کرنے ، ان کے ساتھ تعاون کرنے ، ان کے لیے روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور اپنے ربّ کو راضی کرنے کانسخہ بتایا ہے ۔ خالق کائنات اللہ ربّ العزت نے امیروں کو اپنے مال میں سے غریبوں کو دینے کا حکم دیا ہے۔ صاحب استطاعت پر واجب ہے کہ وہ مستحقین کی مقدور بھر مددکرے۔

محسن انسانیت نبئ کریم ﷺ نے نہ صرف حاجت مندوں کی حاجت روائی کرنے کا حکم دیا بلکہ عملی طور پر آپ ﷺ خود بھی ہمیشہ غریبوں ، یتیموں ، مسکینوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے رہتے تھے۔ماہ رمضان المبارک میں منجانب الله تمام کیفیات اور ہرہر مراحل پر برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔ اور یہ عام سی بات ہوگئی ہے کہ جو چیزیں ان خصوصی ایام مبارک میں بآسانی دستیاب ہوجاتی ہیں۔ باقی سال کے گیارہ مہینوں میں نہیں مل پاتیں۔

گزشتہ سال کی طرح امسال بھی اللہ رب العزت نے "الجمال ایجوکیشنل سوسائٹی" کے توسط سے مساکین اور بے سہارا لوگوں میں افطار پیکٹ تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں آٹا ، چینی ، چاول ، دال ، تیل وغیرہ ضروریات کی چیزیں مہیا کرائی گئی ہیں۔ پچھلے سال تقریباً 500 حصے غریبوں میں تقسیم کئے گئے تھے۔ امسال بھی وہی ارادہ ہے۔ افطار پیکٹ تقسیم کا کام ہنوز جاری ہے۔واضح ہوکہ مفتی عبد الحئی قاسمی جو کہ "الجمال ایجوکیشنل سوسائٹی" کے مینیجر ہیں۔ دہلی کی معروف جامع مسجد کے خادم ہیں۔ اور وہیں پر مقیم ہیں۔ دہلی میں بھی کچھ نہ کچھ پروگرام چلاتے رہتے ہیں۔ لیکن عیدالفطر ، عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی انتظام وہ اپنے آبائی وطن بارہ بنکی  کے قصبہ سعادت گنج میں کرتے ہیں۔ ابھی کچھ ماہ قبل لاکڈاؤن کی وجہ سے بے سہارا اور بے روزگار ہوئے لوگوں کے لئے لکڑی کی دوکانیں(گومتی) مع سامان تقسیم کرائی تھیں۔ تاکہ غریب لوگ روزگار سے جڑ کر اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

کام میں صفائی ستھرائی مدنظر رکھ کر بینر اور کٹ میں لیبل لگا کر دیا جاتا ہے۔ ہر ضروری مواقع پر وہ اپنے آبائی وطن کو یاد کرتے ہیں۔ہم بھی رب العزت سے دعا گو ہیں کہ ان کی صحت اور حیات میں اضافہ ہو۔ اور وہ تمام افراد خصوصاً اہلِ کویت جنھوں نے "الجمال سوسائٹی" کو مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو عزت و وقار کے ساتھ تمام مواقع پر استحکام عطافرمائے۔ اور ان کے کاروبار میں خوب خیر و برکت نازل فرمائے۔ ان کی جان و مال کی حفاظت فرمائے۔راشن کٹس کو عبدالباقی انصاری ، مولانا فرمان مظاہری ، عبدالباری انصاری ، قاری محمدحسان ، حافظ محمد عالم ، محمد امین ، عبدالشافی انصاری ، محمدیوسف راعین جیسے حضرات کے بدست تقسیم کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago