Categories: بھارت درشن

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے کوششیں تیز

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے کوششیں تیز

Efforts to reach a trade agreement between Britain and the European Union have intensified

لندن،07دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان دیر لیین نے ہفتے کو اپنے مذاکرات کاروں سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا کہا تھا۔

برطانیہ یوپین یونین سے 2016 کے بعد الگ ہوا تھا

خیال رہے کہ برطانیہ باضابطہ طور پر رواں سال 31 جنوری کو تقریباً نصف صدی بعد یورپی یونین سے الگ ہو گیا تھا۔ تاہم تجارت، بارڈر سیکورٹی، امیگریشن اور دیگر معاملات طے کرنے کے لیے 31 دسمبر 2020 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی۔

European Union and UK

برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا عمل اس سال کے آخری دن 31 دسمبر کو مکمل ہو جائے گا۔ وزیر اعظم جانسن اور یورپی کمیشنر کی صدر نے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر حکومتی عمل داری، ماہی گیری اور یکساں مقابلے کے اصولوں پر اختلافات ختم نہ ہوئے تو تجارتی معاہدہ سود مند نہیں ہو گا۔

خبررساں ادارہ ’رائٹرز‘ کے مطابق

ایک برطانوی مذاکرات نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا کہ یہ مذاکرات کا فیصلہ کن دور ہو گا۔برطانیہ کی باضابطہ طور پر یورپی یونین سے 31 دسمبر کو علیحدگی سے قبل یورپ اور برطانیہ پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے تجارتی بلاک کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں۔

یوپین یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات

برطانیہ کے چیف مذاکرات کار ڈیوڈ فراسٹ نے اتوار کو برسلز پہنچنے پر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ان کی ٹیم معاہدے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ تاہم مذاکرات کا باضابطہ آغاز پیر سے ہو گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان کوئی تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو کرونا کے دور میں یورپ اور برطانیہ کی معاشی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہے۔

تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تجارتی معاہدہ ہو بھی جاتا ہے تو تجارتی سامان کی نقل و حمل اور لوگوں کی آمدورفت میں خلل پڑ سکتا ہے۔ کیوں کہ برطانیہ 27 رکنی یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ اور کسٹم یونین سے الگ ہو جائے گا۔

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق 2016 میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فی صد عوام نے علیحدگی کے حق میں رائے دی تھی۔ جس پر کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے اس وقت کے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا کیوں کہ وہ خود یورپی یونین میں رہنے کے حامی تھے۔

بعد ازاں کنزرویٹو پارٹی کی رکن تھریسامے نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا اور بریگزٹ کے معاملے پر ناکامی کی صورت میں انہوں نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کنزرویٹو پارٹی اور طریقۂ کار

جس کے بعد بورس جانسن نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا تھا۔یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے اسمبلی میں مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کے لیے بورس جانسن نے نئے انتخابات کا اعلان کیا اور دسمبر 2019 میں ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے 365 نشستیں حاصل کیں۔

موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن

اس سے قبل کنزرویٹو پارٹی کے پاس 650 کے ایوان میں 317 نشستیں تھی جب کہ سادہ اکثریت کے لیے اسے 326 ارکان کی ضرورت تھی۔بورس جانسن نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اسمبلی سے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ حاصل کیے اور 31 جنوری کو باضابطہ طور پر یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago