Categories: صحت

وراٹ کوہلی نے ہاردک پانڈیا کی جم کرکی تعریف

وراٹ کوہلی نے ہاردک پانڈیا کی جم کرکی تعریف

Virat Kohli praises Hardik Pandya

سڈنی،07دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

آسٹریلیا کو دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں شکست دینے اور سیریز پر قبضہ کرنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دھماکے دار پاری کھیلنے والے ہاردک پانڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پانڈیا اب اپنے فنیشر کے رول کو سمجھ رہے ہیں۔

آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رن بنائے جب کہ ہندستان نے 19.4 اوور میں چار وکٹ پر 195 رن بنا کر چھ وکٹ سے میچ جیتا۔

وراٹ کوہلی نے ٹی 20 میں کامیابی پر ٹیم کو سراہا

اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی ٹی۔20 سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ پچھلے آسٹریلیائی دورہ 2018–19 میں ہندستان نے تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے کھیلی تھی، لیکن اس بار انہوں نے 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرکے ون ڈے سیریز میں 1-2 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔

وراٹ نے کہا،”ہاردک پانڈیا نے میچ ختم کیا اور شیکھر دھون نے نصف سنچری بنائی۔ یہ جیت پوری ٹیم کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ سنہ 2016 میں پانڈیا کی ٹیم میں شمولیت کی وجہ ان کی قابلیت تھی اور اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ خود کو فنیشیر کے کردار میں ڈھالنے کا یہی مناسب وقت ہے‘۔

وراٹ کوہلی نے کیا کہا؟

Indian Cricket Team

کپتان نے کہا،”پانڈیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے پاس ایسی اعلیٰ سطح کے میچ میں اپنے آپ کو دکھانے کی مہارت ہے۔ اگلا میچ کافی پرجوش ہوگا۔ جب بہت سارے لوگ مشکل وقت میں آپ کی حمایت کرتے ہیں تواگلا مقابلہ بہت پرجوش ہوجاتا ہے‘‘۔

ٹی 20میں ہندستان کی بہترین کارکردگی

وراٹ نے کہا،”ٹی۔20 کرکٹ میں بطور ٹیم ہم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے دو اہم کھلاڑیوں کے ٹیم میں شامل نہ ہونے کے باوجود مجھے ٹیم پر فخر ہے کہ ایسی فتح حاصل ہوئی۔

Virat Kohli praises Hardik Pandya

حالیہ آئی پی ایل میں ہر کسی نے 14 میچ کھیلے تھے اور ان کی حکمت عملی کو جانتے تھے۔ ٹی نٹراجن نے اچھا مظاہرہ کیا اور شاردل نے بھی اچھا مظاہرہ کیا‘‘۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago