Categories: بھارت درشن

مودی حکومت کے آٹھ سال، سیوا، شوشاسن اور غریب کلیان کے لیے مثال: طفیل احمد قادری

بی جے پی کے سینئر رہنما  ، شعلہ بیاں مقرر، کہنہ مشق عالم دین اور بہار بی جے پی اقلیت شعبہ کے صدر حضرت مولانا طفیل احمد خان قادری نے آج یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد مرکز کی نریندر مودی حکومت کی کارکردگی کے آٹھ سال کو ملک میں سیوا، شوشاسن اور غریب کلیان کیلئے بے مثال بتاتے ہوئے اقلیت مورچہ کے صوبائی اجلاس میں ریاستی ذمہ داران سے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخاب میں مثالی اکثریت سے کامیابی کے لیے وہ سب ابھی سے کمر بستہ ہو کر تیاری شروع کر دیں اور مرکز کی شری مان نریندر مودی حکومت کے ذریعہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے چلائے جا رہے۔

منصوبوں کی جانکاری لوگوں تک پہونچائیں جیسے تعلیمی میدان کے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپس منصوبہ، پڑھو پردیش قرض منصوبہ، مولانا آزاد قومی تعلیمی پالیسی، مولانا آزاد تعلیمی پرتسٹھان، نیا سویرا، نئی اڑان، اقلیتوں کی معاشی امداد کے لیے سیکھو اور کماؤ اسکیم، استاد، نئی منزل، اسی طرح اقلیت برادری کی خواتین کے لیےنئی روشنی، مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے منصوبہ، ہنر ہاٹ، ہماری دھروہر، وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام، مرکزی وقف بورڈ، قومی وقف ترقیاتی کونسل، شہری وقف ترقیاتی منصوبہ، درگاہ حضرت خواجہ، اور اقلیتی امور کی وزارت جیسی کئی طریقے سے اقلیت برادری کو تعلیمی، معاشی، سماجی سطح پر آگے بڑھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں ملک کی عوام کو عموماً اور مسلمانوں سمیت تمام اقلیت برادری سے اپیل کی کہ وہ ملک، ریاست اور سماج کے مفاد میں بی جے پی سے قریب آئیں اور نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے گمراہی و بدگمانی پھیلانے والے منصوبوں سے بچیں مورچہ کے صوبائی صدر نے اپنے شعلہ بیانی خطاب میں کہا کہ گزشتہ یکم جون سے 14 / جون تک عالمی رہنماؤں سمیت ہمارے وزیر اعظم شری مان نریندر مودی جی اور اقلیت مورچہ کے ہمارے تمام ساتھی مرکز کی بھاجپا حکومت کے 8 / سالہ ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود کے پیغام کو لے کر پورے ملک اور ریاست بھر میں گھر گھر جا رہے ہیں انہوں نے جاری اپنے پریس بیان میں کہا کہ آج ملک میں چوطرفہ ترقی ہو رہی ہے پنڈت دین دیال سمیت ملک کی ترقی کا خواب دیکھنے والے آزادی کے متوالوں کا سپنا ساکار ہو رہا ہے  ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا فائدہ آخری پائیدان پر بیٹھے لوگوں کو مل رہا ہے۔

اقلیت مورچہ کے فعال ریاستی صدر مولانا طفیل احمد خان قادری نے جاری اپنے پریس بیان میں کہا کہ غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مرکز سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر اعظم منصوبہ کے تحت جو رقوم آتی ہے وہ خرد برد کردیا جاتا ہے صحیح طریقے سے مرکزی ترقیاتی منصوبوں کا فائدہ اقلیتوں کو نہیں پہونچ رہا ہے اقلیتوں کی ترقی کے بجائے غیر بی جے پی والی ریاستوں میں اقلیت سماج کے لوگوں میں بی جے پی کا خوف دیکھا کر پارٹیاں اقلیتوں کا ووٹ لیتی ہے اور اس طبقہ کیلئے کچھ نہیں کرتی جبکہ مرکز کی نریندر مودی کی سرکار نے اقلیتی طلبہ و طالبات کے لیے پانچ ہزار کڑور انتیس لاکھ روپے جاری کئے ہیں طفیل احمد خان قادری نے جاری اپنے پریس بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے تمام لوگوں سمیت اقلیتوں کے فلاح و بہبود کیلئے اپنے جامع منصوبہ سب کا ساتھ، سب کا وشواس اور سب کا وکاس پر پابند عہد ہے۔

ملک میں مدرسوں کو ہاییٹیک کرنے، مدرسوں کے فارغ عالم و حافظ کو ایک ہاتھ میں قرآن تو دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر کے ذریعے بیروزگاری سے بچانے کے لیے کاربند ہے انہوں نے کہا کہ سیکولرازم کا نعرہ لگا کر، بی جے پی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے ملک کے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو معاشی،  سیاسی اور تعلیمی میدان میں پیچھے کیا ہے جس کی تلافی نریندر مودی جی کی سرکار کر رہی ہے  اس موقع پر ان کے ہمراہ بہار بی جے پی ریاستی دفتر میں اقلیت شعبہ کے مختلف ذمہ داران اور بڑی تعداد میں سامعین موجود تھے مورچہ کے فعال ریاستی صدر نے کہا کہ پورے ملک میں لوگ بی جے پی کے آٹھ سال اور ترقی کے بے مثال ریکارڈ سے خوش ہیں اور نریندر مودی جی کی قیادت میں بی جے پی سرکار بغیر بھید بھاؤ کے اچھی حکمرانی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago