Urdu News

 الیکشن کمیشن کے نغمے ‘میں بھارت ہوں’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

 الیکشن کمیشن کے نغمے ‘میں بھارت ہوں’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

..

الیکشن کمیشن آف انڈیا اس سال نو اسمبلی انتخابات اور اگلے سال کے اوائل میں لوک سبھا انتخابات کے لیے تیاری میں اس ارادے کے ساتھ مصروف ہے. کہ جدید مواصلاتی حکمت عملیوں کے ذریعے ووٹروں کی شرح کو آگے بڑھانا ہے۔ ایک پہل کے طور پر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے. سبھاش گھئی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ایک نغمہ تیار کیا- ‘میں بھارت ہوں، ہم بھارت کے مت داتا ہیں. اس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کو پیش کیا گیا.

اور ووٹروں سے اپنا ووٹ ڈالنے اور اپنا آئینی فرض پورا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ نغمہ جو 25 جنوری 2023 کو 13 ویں قومی ووٹر ڈے کے موقع پر ہندوستان کی عزت مآب صدر کی موجودگی میں پردے پر دکھایا گیا۔ اس نے مشہور شخصیات اور متاثر کن افراد کے ذریعے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔ لانچ ہونے کے بعد سے ایک ہفتے کے اندر نغمے کے ہندی اور. کثیر لسانی فارمیٹ کو پہلے ہی فیس بک. انسٹاگرام، ٹویٹر اور یوٹیوب جیسے چار بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر 3.5 لاکھ سے زیادہ خیالات اور 5.6 لاکھ تاثرات سامنے آ چکے ہیں۔

  • ہندی ورژن میں مشہور گلوکاروں میں سکھویندر سنگھ، کویتا کرشنا مورتی، سونو نگم، ہری ہرن. الکا یاگنک، جاوید علی، کے ایس چتھرا، کوشیکی چکرورتی، استاد رشید خان شامل ہیں۔

یہ نغمہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ‘سسٹمیٹک ووٹر ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن . (ووٹروں کی منظم بیداری اور انتخابی شراکت) پروگرام کے ایسے ہی اقدامات میں سے ایک ہے. جو ووٹر کی بیداری کا پروگرام ہے جس میں ہمہ جہتی کی حکمت عملیوں. اور تمام زمروں کے ووٹروں کیشرکت کو بڑھانے کے لیےالیکشن کمیشن آف انڈیا  کے اس نعرے کے تحت کہ .’ کسی  ووٹر کو محروم نہیں رہنے دیا جائے گا’ ایکشن پلان پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اس نغمے کا مقصد نہ صرف ووٹروں کو ان کے حقوق اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری کے بارے میں آگاہ کرنا ہے. بلکہ انہیں انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

  • نغمے میں ‘میں بھارت ہوں’ کا کورس سب میںیکساں ہے۔

اس نغمے کو حتمی شکل دی گئی ٹیم کی شری سبھاش گھئی کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار اور الیکشن کمیش کے جناب انوپ چندر پانڈے اور جناب ارون گوئل نے شرکت کی۔ نغمے پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا . کہ یہ نغمہ ہر اس ووٹر کے لیے وقف ہے جو اپنے قومی فرض کا ادراک کرتا ہے اور تمام مشکلات کو پار کرتے ہوئے اپنا ووٹ ڈالتا ہے۔ یہ گانا نئے ووٹروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ مستقبل کے ووٹروں اور نوجوان ووٹروں کو پرجوش کرتا ہے.  ضعیف العمر ووٹروں، سروس ووٹروں، پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ان خواتین ووٹروں کی بھی خوشی کا مظہر ہے جنہوں نے جمہوریت پر یقین ظاہر کیا ہے. اور 2019 کے انتخابات میں مرد ووٹروں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا . اور الیکشن کمیشن آف انڈیا اور خود اپنے لیےایک نیا ہدف طے کیا تھا۔ ہندوستان کے تنوع اور آبادی کی ترکیبات کا جشن مناتے ہوئے اس نغمے نے 2023 کے ووٹروں کے قومی دن کے مرکزی خیال. ‘‘ووٹنگ جیسا کچھ نہیں، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں.’’ میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے.

Recommended