قومی مالیاتی و ترقیاتی كارپوریشن براءے درج فہرست ذات(این ایس ایف ڈی سی) کے چیف جنرل منیجر (سی جی ایم) جناب سی رمیش راؤ نے ورکشاپ کم مینجمنٹ پروگرام کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
این ایس ایف ڈی سی جو سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے تحت سركاری زمرے كا ایك ادارہ (پی ایس یو) ہے درج فہرست ذات كے ان لوگوں کو رعایتی شرح سود کے قرضے فراہم کر رہا ہے جن کی سالانہ خاندانی آمدنی 3.00 لاکھ روپے تک محدود ہے۔ یہ آمدنی پیدا کرنے والے پروجیكٹوں اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہے ۔
یہ قرضے ریاستی چینلائزنگ ایجنسیوں، پبلک سیکٹر کے بینکوں، علاقائی دیہی بینکوں اور غیر بینکنگ مالیاتی اداروں کے ذریعے دیئے جاتے ہیں۔ 30 جون 2023 تک این ایس ایف ڈی سی نے کریڈٹ پر مبنی اسکیموں کے تحت تقریباً 85.90 لاکھ گھرانوں کے لیے 7648.89 کروڑ کی رقم جاری کی ہے۔ علاوہ ازیں این ایس ایف ڈی سی نے ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کے لیے 274.26 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس سے نان کریڈٹ پر مبنی اسکیموں کے تحت مختلف ہنر مندانہ تربیتی شراکت داروں کے ذریعے 188,727 مستفیدین کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
حکومت ہند کی سماجی انصاف کی وزارت كی طرف سے درج فہرست ذاتوں کی ترقی کے لیے ہنر مندی کے تربیتی پروگرام کا اہتمام
درج فہرست ذاتوں کی بااختیاری: قومی مالیاتی و ترقیاتی كارپوریشن برائے درج فہرست ذات کے ورکشاپ سے پسماندہ برادریوں کے لیے مالی امداد کا دائرہ وسیع ہوتا ہے
اس پروگرام کا افتتاح 27 جولائی کو حکومت ہند كی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت كے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات كے بنانے کے محکمے کے سکریٹری جناب سوربھ گرگ نے کیا تھا۔ انہوں نے ریاستی شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشنوں کے عہدیداروں سے خطاب کیا۔ 28 جولائی کو اس پروگرام کا افتتاح سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اے نارائنسوامی نے کیا اور انہوں نے پبلک سیکٹر کے بینکوں، علاقائی دیہی بینکوں اور غیر بینکنگ مالیاتی اداروں کے عہدیداروں سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت كے محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ جناب رجنیش کمار جینو، سی ایم ڈی، اور این ایس ایف ڈی سی کے دیگر سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔