بھارت درشن

27 نومبر ، 2022 ء کو مَن کی بات کے 95 ویں ایپیسوڈ میں وزیر اعظم کا خطاب

27 نومبر ، 2022 ء کو مَن کی بات کے 95 ویں ایپیسوڈ میں وزیر اعظم کا خطاب

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔

میں ایک بار پھر ’ من کی بات ‘ میں آپ سب کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔ یہ پروگرام کا 95واں ایپیسوڈ  ہے۔ ہم تیزی سے 100 ویں ’ من کی بات ‘ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ پروگرام میرے لئے 130 کروڑ ہم وطنوں سے جڑنے کا ایک اور ذریعہ ہے۔ ہر ایپیسوڈ سے پہلے گاؤں اور شہروں کے خطوط پڑھنا ؛ بچوں سے لے کر بڑوں تک آڈیو پیغامات سننا؛ یہ میرے لئے ایک روحانی تجربے جیسا ہے۔ مَن کی بات

ہری پرساد جی نے ہاتھ سے بنے اس جی – 20 لوگو کے ساتھ مجھے ایک خط بھی بھیجا ہے

دوستو، میں آج کا پروگرام ایک منفرد تحفہ کے حوالے کے ساتھ شروع کرنا چاہتا ہوں۔ تلنگانہ کے راجنا سرسیلا ضلع میں ایک بنکر بھائی ہیں – یلدھی ہری پرساد گارو۔ انہوں نے مجھے یہ جی – 20 کا لوگو اپنے ہاتھوں سے بن کر بھیجا ہے۔ میں یہ شاندار تحفہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ ہری پرساد جی اپنے فن میں ایسے ماہر ہیں کہ وہ سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ ہری پرساد جی نے ہاتھ سے بنے اس جی – 20 لوگو کے ساتھ مجھے ایک خط بھی بھیجا ہے۔ اس میں ، انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت کے لئے اگلے سال جی -20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنا بڑے فخر کی بات ہے۔ ملک کی ، اس کامیابی کی خوشی میں ، انہوں نے جی – 20 کا یہ لوگو اپنے ہاتھوں سے تیار کیا ہے۔ بُنائی کا یہ شاندار ہنر.

جب مجھے ہری پرساد گارو کا یہ تحفہ ملا تو میرے ذہن میں ایک اور خیال آیا

دوستو، کچھ دن پہلے مجھے جی – 20  لوگو اور بھارت کی صدارت کی ویب سائٹ لانچ کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس لوگو کا انتخاب ایک عوامی مقابلے کے ذریعے کیا گیا تھا۔ جب مجھے ہری پرساد گارو کا یہ تحفہ ملا تو میرے ذہن میں ایک اور خیال آیا۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ تلنگانہ کے ایک ضلع میں بیٹھا ایک شخص بھی جی – 20  جیسے سمٹ سے کتنا جڑا ہوا محسوس کر سکتا ہے۔ آج، ہری پرساد گارو جیسے بہت سے لوگوں نے مجھے خطوط بھیجے ہیں کہ ان کے دل اتنے بڑے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے ملک پر فخر سے بھر گئے ہیں۔ میں آپ کو پونے سے سبا راؤ چلّرا جی اور کولکاتہ سے تشار جگموہن کے پیغام کا بھی ذکر کروں گا۔ انہوں نے جی – 20  کے حوالے سے بھارت کی فعال کوششوں کی بہت تعریف کی ہے۔

عالمی تجارت کا تین چوتھائی حصہ اور عالمی جی ڈی پی کا

دوستو، جی – 20  کی شراکت داری دنیا کی دو تہائی آبادی، عالمی تجارت کا تین چوتھائی حصہ اور عالمی جی ڈی پی کا 85 فی صد حصہ پر مشتمل ہے۔ آپ تصور کر سکتے ہیں – بھارت اب سے 3 دن بعد یعنی یکم دسمبر سے اتنے بڑے گروپ، اتنے طاقتور گروپ کی صدارت کرنے جا رہا ہے۔ بھارت کے لئے، ہر بھارتی کے لئے کتنا بڑا موقع آیا ہے! یہ اور بھی خاص ہو جاتا ہے کیونکہ آزادی کا امرت کال کے دوران بھارت کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے ۔

جموں و کشمیر ہر ہندوستانی کافخر ہے: وزیراعظم نریندرمودی

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago