Urdu News

نئی دلّی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش وکنونشن سینٹر

نئی دلّی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش وکنونشن سینٹر

نمسکار ،

میرے سامنے ایک شاندار نظارہ ہے۔ یہ شاندار  ہے ، عظیم ہے اور زبردست ہے  اور آج کا  جو یہ موقع ہے ، اس کے پیچھے ، جو تصور ہے ، اور آج ہماری آنکھوں کے سامنے  ، اُس  خواب  کو پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تب مجھے ایک مشہور نظم کے مصرعے گنگنانے کا  جی چاہتا  ہے:-

نیا پرات ہے ، نئی بات ہے ، نئی کرن ہے ، جیوتی نئی

نئی امنگیں ، نئی ترنگیں ، نئی آس ہے ، سانس نئی ۔

اٹھو دھرا کے امر سپوتوں ، پونیہہ نیا نرمان کرو ۔

جن جن کے جیون میں پھر سے نئی اسپورتی  ، نو پران بھرو ۔

‘بھارت منڈپم’ کی تعمیر سے جڑے ہر ایک مزدور، بھائی اور بہن کو  ، میں آج، دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  دیتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج صبح مجھے ان تمام کارکنوں سے ملنے کا موقع ملا، مجھے اپنے ان کارکنوں کی عزت افزائی کا شرف حاصل ہوا۔ آج ان کی محنت دیکھ کر پورا بھارت حیران ہے اور ششدر  ہے۔

میں اس نئے بین الاقوامی کنونشن سینٹر – ‘بھارت منڈپم’ کے لیے دارالحکومت دلّی کے لوگوں اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ملک کے کونے کونے سے مہمان یہاں آئے ہیں، میں ان سب کا تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ میں ان کروڑوں لوگوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں ، جو اس وقت ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے جڑے ہوئے ہیں۔

آج جب ہم آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر امرت مہوتسو منا رہے ہیں، یہ ‘بھارت منڈپم’ ایک خوبصورت تحفہ ہے ، جو ہم بھارتیوں نے ہماری جمہوریت کو دیا ہے۔ چند ہفتوں کے بعد یہاں جی – 20  سے متعلق تقریبات منعقد ہوں گی، دنیا کے بڑے  بڑے ملکوں کے سربراہان یہاں موجود ہوں گے۔ بھارت کے بڑھتے قدم اور بھارت کے بڑھتے قد کو پوری دنیا اس عظیم الشان ‘بھارت منڈپم’ کے ذریعے دیکھے گی۔

Recommended