Categories: بھارت درشن

لڑکیوں کے ‘ عزت کے حق’ کو یقینی بنایا جائے: شبنم شاہ کاملی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہرسال 24 جنوری کو ملک بھر میں منایا جانے والا ’نیشنل گرل چائلڈ ڈے‘ جموں و کشمیر میں بھی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس کا مقصد بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اس موقع پر، جموں و کشمیر بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے گئے جس کا مقصد لڑکیوں کے مسائل سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا، جن میں بچیوں کی ہلاکت، صنفی عدم مساوات، جسمانی اور ذہنی استحصال شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اپنے پیغام میں مشن ڈائریکٹر (ایم ڈی)ویمن ایمپاورمنٹ شبنم شاہ کاملی نے کہا کہ ایک بچی کو اپنے حقوق کا استعمال کرنا چاہیے، وہ معاشرے میں اس کی حقدار ہے، کیونکہ ہم سب بچیوں کے حقوق سے آگاہ ہیں لیکن زیادہ تر لڑکیاں اپنے بنیادی حقوق خصوصاً تعلیم کے حق سے محروم ہیں۔ کاملی نے کہا کہ محکمہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ہر لڑکی کو اس کے تمام حقوق ملیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اور یو ٹی انتظامیہ نے اس سلسلے میں بہت سارے پروگرام اور اسکیمیں متعارف کروائی ہیں اور مرکزی اسکیم 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' کا خصوصی حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی اسکیموں کی مدد سے لڑکیوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں بااختیار بنایا گیا ہے۔ کاملی نے نیشنل گرل چائلڈ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا، "یہ تشویشناک بات ہے کہ لڑکیوں کو عزت کے حق سے محروم کیا جاتا ہے، اور میں تمام خاص طور پر والدین سے گزارش کرتیہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لڑکی کو باوقار بنایا جائے اور اسے یکساں طور پر پیار اور عزت دی جائے۔"</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ عزت کے حق کے موضوع پر کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اپنی بچی کی عزت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اچھی عادتیں ڈالتے ہوئے انہیں ان کی عزت کی قدروں سے روشناس کرائیں۔ کاملی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں میں جذباتی اور ذہنی توازن پیدا کریں۔  انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا  کہ لڑکیاں عام طور پر ذہنی صدمے کا شکار ہوتی ہیں، جو گھریلو تشدد کی بدترین شکل ہے۔ جسمانی صدمے کو تو ٹھیک کیا جا سکتا ہے، لیکن ذہنی صدمے ٹھیک نہیں ہو سکتے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago