Categories: بھارت درشن

ایتھوپیا کے 45000 سے زیادہ مہاجرین نے سوڈان میں پناہ لی

ایتھوپیا کے 45000 سے زیادہ مہاجرین نے سوڈان میں پناہ لی

قاہرہ،24نومبر(انڈیا نیرٹیو)

ایتھوپیا کے ٹگری خطے میں تنازعے کے آغاز سے اب تک ملک چھوڑنے والے 45 ہزار سے زیادہ مہاجرین سوڈان میں پناہ لے چکے ہیں۔ یہ معلومات سوڈان کی مہاجر ایجنسی کے سربراہ السیر خالد نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا سے نقل مکانی کرکے سوڈان میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد 45000 سے تجاوز کر چکی ہے، حالاں کہ انسانی امدادی تنظیموں کے سست کام کی وجہ سے مہاجرین کے لیےرہائش کے انتظام جیسے مقامی مسائل بدستور برقرار ہیں۔

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ٹگری پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) کے باغیوں نے پرامن ہتھیار ڈالنے کے لیے تین دن مانگے ہیں اور سرکاری افواج سے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایتھوپیا کی حکومت نے فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے الزامات کے بعد سرکاری فوج اور ٹی پی ایل ایف کے مابین تنازعہ کی صورت حال ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago