Categories: بھارت درشن

فیضان العلوم انٹرکالج(ایف یو)میں جشنِ آزادی “آزادی کا امرت مہوتسو” کے موقع پر شاندار تقریب منعقد

سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

فیضان العلوم انٹر کالج(ایف۔یو) انوپ گنج  میں 75ویں یومِ جشن آزادی "آزادی کا امرت مہوتسو" کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گٸی۔اس موقع پر کالج کے منیجر سیٹھ حاجی محمد عرفان انصاری صاحب نے کہا کہ ہمیں ملک کے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیۓکہ انہوں نے اس ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ہم ان کے آگے سر جھکاتے ہوئے ملک کے اتحاد،سالمیت،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کا عزم کریں۔ یہ اس ملک کی آزادی میں شامل ہمارے اسلاف کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ہمیں مہاتما گاندھی،پنڈت جواہر لعل نہرو،مولانا ابوالکلام آزاد،سردار بھگت سنگھ جیسے سچے محب وطن لوگوں کے دکھاۓہوۓراستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشاٸی کے پروگرام میں حکومت کی طرف سے دی گٸی ہدایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے پروگرام کو مکمل کیا گیا۔75ویں یومِ آزادی کے مبارک موقع پر پرچم کشاٸی میں سیٹھ حاجی محمد عرفان انصاری صاحب کے ساتھ مولانا غفران قاسمی صاحب،مولانا عمرممتازصاحب،سیٹھ ارشاد انصاری صاحب،رسول احمد صاحب، کلام اسپوٹر صاحب، حاجی زبیر صاحب، حافظ جمال صاحب، حاجی جنید صاحب، حاجی جمال صاحب،محمد صابر صاحب سابق(پردھان) انوپ گنج ،حذیفہ محفوظ صاحب،فیضان صاحب ،حارث شوکت صاحب نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں کالج کے منیجر سیٹھ حاجی محمدعرفان انصاری صاحب نےکالج کے بورڈ کے امتحان 2022 کے امتحانی نتائج سے بہت خوش ہوۓاور انہوں نے بچوں کو مزید امتحان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار  کیا، اس کے ساتھ ساتھ کالج کے پرنسپل شارق علی صاحب وپردیپ کمارنے بچوں کو بورڈ کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago