Urdu News

قومی آمدنی کا پہلا پیشگی تخمینہ،23-2022

مرکزی وزراء نرملا سیتا رمنقومی آمدنی کا پہلا پیشگی تخمینہ،23-2022

قومی آمدنی کا پہلا پیشگی تخمینہ،23-2022

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کےقومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، اس پریس نوٹ میں، مالی سال 2022-23 کے لیے مسلسل (2011-12) اور موجودہ قیمتوں،دونوں پر قومی آمدنی کا پہلا پیشگی تخمینہ (ایف اے ای) جاری کر رہا ہے۔

2۔ جی ڈی پی کا پہلا پیشگی تخمینہ، جو کہ 2016-17 میں بجٹ مشق کے لیے ضروری معلومات کے طور پر پیش کیا گیا تھا، محدود ڈیٹا پر مبنی ہے اور بینچ مارک-انڈیکیٹر طریقہ استعمال کرتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے، یعنی پچھلے سال (اس کیس میں 22-2021) کو متعلقہ اشارے کا استعمال کرتے ہوئے نکالا جاتا ہے جو شعبوں کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

3۔  مجموعی/نیٹ قومی آمدنی اور فی کس آمدنی کا تخمینہ جی وی اے کے ساتھ بنیادی قیمتوں پر اقتصادی سرگرمیوں کی قسم اور سال21 – 2020،22-2021اور23-2022 کے جی ڈی پی کے اخراجات کے اجزاء کے حساب سے مسلسل (12-2011) اور موجودہ قیمتیں بیانات 1 سے 4 میں دی گئی ہیں۔

4۔ حقیقی جی ڈی پی یا جی ڈی پی ایٹ کانسٹنٹ (2011-12) سال 23-2022 میں قیمتوں کا تخمینہ 157.60 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو کہ 31 مئی 2022 کو جاری کردہ 147.36 لاکھ کروڑروپے کے سال 22-2021 کی جی ڈی پی کے عارضی تخمینہ کے 8.7 فیصد کے مقابلے میں23- 2022 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں اضافے کا تخمینہ 7.0 فیصد لگایا گیا ہے۔

5۔ برائے نام جی ڈی پی یا موجودہ قیمتوں پر سال 23- 2022 میں جی ڈی پی کا تخمینہ 273.08 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو کہ 31 مئی 2022 کو جاری کردہ 236.65 لاکھ کروڑ کے22-2021 کے لیے جی ڈی پی کے عارضی تخمینہ کے مقابلے میں ہے۔ 23-2022 کے دوران برائے نام جی ڈی پی میں نمو کا تخمینہ 15.4 فیصد لگایا گیا ہے جو کہ 2021-22 میں 19.5 فیصد تھا۔

Recommended