شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کےقومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، اس پریس نوٹ میں، مالی سال 2022-23 کے لیے مسلسل (2011-12) اور موجودہ قیمتوں،دونوں پر قومی آمدنی کا پہلا پیشگی تخمینہ (ایف اے ای) جاری کر رہا ہے۔
2۔ جی ڈی پی کا پہلا پیشگی تخمینہ، جو کہ 2016-17 میں بجٹ مشق کے لیے ضروری معلومات کے طور پر پیش کیا گیا تھا، محدود ڈیٹا پر مبنی ہے اور بینچ مارک-انڈیکیٹر طریقہ استعمال کرتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے، یعنی پچھلے سال (اس کیس میں 22-2021) کو متعلقہ اشارے کا استعمال کرتے ہوئے نکالا جاتا ہے جو شعبوں کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔
3۔ مجموعی/نیٹ قومی آمدنی اور فی کس آمدنی کا تخمینہ جی وی اے کے ساتھ بنیادی قیمتوں پر اقتصادی سرگرمیوں کی قسم اور سال21 – 2020،22-2021اور23-2022 کے جی ڈی پی کے اخراجات کے اجزاء کے حساب سے مسلسل (12-2011) اور موجودہ قیمتیں بیانات 1 سے 4 میں دی گئی ہیں۔
4۔ حقیقی جی ڈی پی یا جی ڈی پی ایٹ کانسٹنٹ (2011-12) سال 23-2022 میں قیمتوں کا تخمینہ 157.60 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو کہ 31 مئی 2022 کو جاری کردہ 147.36 لاکھ کروڑروپے کے سال 22-2021 کی جی ڈی پی کے عارضی تخمینہ کے 8.7 فیصد کے مقابلے میں23- 2022 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں اضافے کا تخمینہ 7.0 فیصد لگایا گیا ہے۔
5۔ برائے نام جی ڈی پی یا موجودہ قیمتوں پر سال 23- 2022 میں جی ڈی پی کا تخمینہ 273.08 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو کہ 31 مئی 2022 کو جاری کردہ 236.65 لاکھ کروڑ کے22-2021 کے لیے جی ڈی پی کے عارضی تخمینہ کے مقابلے میں ہے۔ 23-2022 کے دوران برائے نام جی ڈی پی میں نمو کا تخمینہ 15.4 فیصد لگایا گیا ہے جو کہ 2021-22 میں 19.5 فیصد تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…