Categories: بھارت درشن

شاہجہاں پور میں کراسنگ پر ٹرین سے ٹرکوں کی ٹکر:پانچ کی موت

شاہجہاں پور میں کراسنگ پر ٹرین سے ٹرکوں کی ٹکر:پانچ کی موت

اتر پردیش کے شاہجہان پور میں آج زبرست ٹرین حادثہ پیش آیا ، جس میں ایک بچے سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ قریب نصف درجن افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے بریلی بھیج دیا گیا ہے۔ جس میں بہت سے لوگوں کی حالت سنگین ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچنے افسران نے راحت اور امدادی کام شروع کروائے۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ 24 پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ انتظامی عملہ موقع پر پہنچا اور کرین کی مدد سے گاڑیوں کو ہٹادیا۔

پولیس نے یہاں بتایا کہ کٹرا تھانہ علاقہ نیشنل ہائی وے 24 پر واقع ہلاس نگرا ریلوے کراسنگ پھاٹک ہے جہاں دہلی سے آنے والی لکھنؤ۔ چنڈی گڑھ سپر فاسٹ ایکسپریس میں کراسنگ عبور کررہے دو ٹرکوں ، اک ڈی سی ایم اور ایک موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ موقع پر ہی ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ، جب کہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایم ایس پی سمیت انتظامی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے بریلی روانہ کردیا جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شاہجہاں پور روانہ کردیا گیا ہے۔ حادثے میں قومی شاہراہ 24 پر دونوں اطراف پر لمبا جام لگ گیا۔ عہدیداروں نے راحت اور امدادی کام شروع کروائے۔

واضح ہو کہ اترپردیش، شاہجہان پور میں جمعرات کی صبح کٹرا پولیس اسٹیشن علاقہ میں ہلاس نگر ریلوے کراسنگ پر لکھنؤ-چندی گڑھ ایکسپریس سے ڈی سی ایم ٹرک اور موٹرسائیکل ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے وقت ریلوے کراسنگ کھولی ہوئی تھی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والے افراد کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد اور زخمیوں کو ضروری علاج فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندراوکرام سنگھ نے بتایا ہے کہ لکھنؤ دہلی قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح 5.15 کے قریب کٹرا پولیس تھانہ کے تحت ہلاس نگر ریلوے کراسنگ کھو لی تھی اور گاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی۔ اسی اثناء میں ، بریلی سے لکھنؤ جانے والی لکھنؤ۔ چندی گڑھ ایکسپریس پہنچی اور اس نے نے ڈی سی ایم ٹرک اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرین کا سامنے والا حصہ بری طرح ٹوٹ گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس حادثہ میں تلھار رہائشی صداقت (48) ، ان کی اہلیہ گلستاں (38) ، ان کا ڈیڑھ سالہ بچا حمزہ ، کٹرہ علاقہ کے گاؤں ہلسانگرا کا رہائشی پریمپال (60) ، اور پنجاب کے رہائشی ستیندر سنگھ (45) ، واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں. ایک شخص شدید زخمی ہے اس کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کس طرح ہوا اور اس کا ذمہ دار کون ہے ، اس کی تحقیقات ریلوے حکام کر رہے ہیں۔ جناب سنگھ نے بتایا ہے کہ ریلوے ملازمین نے ایک ٹریک کو صاف کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago