Categories: عالمی

بلوچستان میں دھماکہ، چار کی موت، 12 زخمی

بلوچستان میں دھماکہ، چار کی موت، 12 زخمی

پاکستان کے بلوچستان صوبے کی راجدھانی کوئٹہ میں ایک چار ستارہ ہوٹل میں دھماکہ سے ایک پولیس افسر سمیت چار لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس افسران نے بتایا کہ کوئٹہ واقع سیرینا ہوٹل میں بدھ کی شب تقریباً دس بج کر 15 منٹ پر یہ واقعہ پیش آیا۔ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوئے دھماکے سے ایک پولیس افسر اور ہوٹل کا ایک حفاظتی گارڈ سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سے بہت سی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان کے روزنامہ ڈان نے پولیس سپرنٹندنٹ طاہر رائے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہوٹل کا محاصرہ کرلیا گیا اور انسداد دہشت گردی دستے کو واقعہ کی جانچ کے احکام دیئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، کم از کم چار افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ دھماکہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں تھا‘۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں سرینا ہوٹل کے فرنٹ آفس مینیجر اور پولیس کے ایک کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔

یہ دھماکہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب چین کے سفیرکوئٹہ میں موجود ہیں تاہم بلوچستان کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ چین کے سفیر اس موقع پر سرینا میں نہیں بلکہ کوئٹہ کلب میں تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ان کی چینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کے عزائم بلند ہیں۔انھوں نے کہا کہ چینی سفیر نے بتایا ہے کہ وہ اپنا کوئٹہ کا دورہ مکمل کر کے جائیں گے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرینا ہوٹل میں پولیس کی سکیورٹی بھی موجود ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے کا ایس ایچ او بھی دھماکے کے وقت ہوٹل کے اندر موجود تھا۔ ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

سرینا ہوٹل کوئٹہ کا واحد فائیو سٹار ہوٹل

سرینا ہوٹل کوئٹہ کا واحد فائیو سٹار ہوٹل ہے اور جو ملکی اور غیر ملکی مہمان کوئٹہ آتے ہیں ان کی بڑی تعداد سرینا ہوٹل میں رہائش اختیار کرتی ہے۔سیرینا ہوٹل کوئٹہ کے ہائی سکیورٹی زون میں واقع ہے جس کے سامنے کوئٹہ کینٹونمنٹ، ساتھ میں بلوچستان اسمبلی اور بلوچستان ہائی کورٹ واقع ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے لیے مقامی ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago