جو بائیڈن حکومت میں پہلی مرتبہ سیاہ فام جنرل وزیر دفاع نامزد

For the first time in the Biden administration, a black general has been named defense minister

واشنگٹن ،10دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کل بدھ کے روز اپنی حکومت کے وزیر دفاع کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جنرل ریٹائرڈ لائیڈ آسٹن کو وزارت دفاع کا قلم دان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جو بائیڈن نے نئے وزیر دفاع کے تعارف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’آسٹن امریکی انتظامیہ میں نئے امریکی وزیر دفاع کے عہدے کے لیے موزوں شخصیت ہیں ہے کیوں کہ وہ داعش کے خلاف اپنے مشن میں کامیاب رہے ہیں۔‘‘

جو بائیڈن نے کہا کہ آسٹن نے بہت سی جنگیں لڑیں۔ان کے پاس بہت زیادہ فوجی تجربہ ہے جو انہیں اس منصب کے لیے اہل بناتا ہے۔

جوبائیڈن نے مسٹر آسٹن کا تعارف نامہ کچھ اس طرح پیش کیا

نو منتخب صدر نے مزید کہا کہ آسٹن نے عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران میرے ساتھ کام کیا۔ میں انہیں جانتا ہوں کہ وہ مذاکرات کی بھی خوب صلاحیت رکھتے ہیں۔

جب کہ آسٹن نے کہا کہ انہوں نے بائیڈن کے ساتھ بہت سے پیچیدہ معاملات پر کام کیا ہے۔ انہیں کولن پاول سمیت سینئر جرنیلوں کے ساتھ خدمات انجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور امریکی محکمہ دفاع میں واپس آنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ڈیموکریٹ اور ریپبلکن کی تشویش

جو بائیڈن کی جانب سے لائیڈ آسٹن کو وزیر دفاع مقرر کرنے سے قبل کانگریس میں کچھ ارکان کی طرف سے اس کی معمولی مخالفت بھی کی گئی تھی۔ انہوں نے آسٹن کو وزارت دفاع کا اہم ترین قلم دان سونپنے پر سوالات اٹھائے۔

ڈیموکریٹ اور ریپبلکن سیاستدانوں نے یکساں طور پر اس انتخاب کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ ایک روز قبل میڈیا میں آسٹن کے وزیر دفاع مقررکیے جانے کے امکانات کی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں۔

For the first time in the Biden administration,

a black general has been named defense minister

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…