Categories: بھارت درشن

عمان کا بھارت سمیت 103 ممالک کے لیےمفت سیاحتی ویزاکا اعلان، پاکستان شامل نہیں

عمان کا بھارت سمیت 103 ممالک کے لیےمفت سیاحتی ویزاکا اعلان، پاکستان شامل نہیں

Oman announces free tourist visas for 103 countries, including India, not Pakistan

مسقط،10دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

خلیج عرب میں واقع مسلم ملک عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لیے انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے تاہم فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔جب کہ اس فہرست میں بھارت کا نام شامل ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے، جن ممالک کے لیے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مفت ویزہ ممالک کی فہرست کچھ اس طرح ہے

ان کی پہلی فہرست میں یورپی یونین، دوسری فہرست میں جنوبی امریکہ کے ممالک برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، ویزویلا اور اکواڈور، اورتیسری فہرست میں چاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ،

روس، چین، برونائی دارالسلام، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، بوسنیا، بھارت، قزاقستان اور ویتنام کے علاوہ دیگر عرب ممالک شامل ہیں، تاہم کسی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے عمانی پولیس نے بتایا ہے کہ مشروط ویزے کے لیے سیاح کو دس دن کے قیام کی اجازت ہوگی۔ جب کہ عمانی حکومت نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ

عمان کی فہرست سے پاکستان کا نام غائب

سیاحوں کو جن شرائط پر عمان آنے کی اجازت ہوگی ان میں پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی، اور قانون کے مطابق سیاحوں کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہوگی، جب کہ سیاحتی پروگرام کا تمام انتظام ٹور آپریٹرس کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سیاحت سمیت تجارتی اور صنعتی شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں، جب کہ عمانی حکام نے بھی اس حوالے سے بیان دیا تھا کہ کورونا کے باعث ملک میں سیاحت شدید متاثر ہوئی اور ملک میں ہوٹل بزنس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Oman announces free tourist visas for 103 countries,

including India, not Pakistan

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago