Categories: بھارت درشن

شیموگا ضلع کے توگرسی ملے ہیرے مٹھ میں سابق وزیر اعلیٰ ایڈیورپاجی اور دیگر سماجی خدمت گاروں کو اعزاز

کاش ایڈیورپّا جی کو دو سال کام کرنے کا موقع مل جاتا تو وہ ریاست کو ترقی کی نئی منزلوں پر پہنچا دیتے:جگت گروشری سدّالنگا جی (اجین مٹھ)

میں نے زندگی میں کبھی بھی مذہبی منافرت کی سیاست نہیں کی۔ میں نے ہمیشہ سچے دل سے عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے مساوات کی پاسداری کی: سابق وزیراعلیٰ ایڈیورپّا

مدرسوں میں بھی مٹھوں کے دانشوروں کو بلایا جائے تا کہ افہام و تفہیم کا ماحول بنے اور موقع پرست لوگوں نے جو ذہنوں کو بانٹنے کا کام کیا ہے ان کے ارادوں پر پانی پھر سکے: ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی

آج بہ روز سنیچر12/مارچ 2022کو توگرسی کے گھنے اور ہربھرے جنگلوں کے پاس واقع ملے ہیرے مٹھ میں سابق وزیر اعلیٰ جناب ایڈیورپّا اور بہت سارے سماجی کام کرنے والے لوگوں کی ان کی بے مثال خدمات کے تناظر میں ایک نہایت شاندار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت کے فرائض جگت گرو سدّا لنگا راجا (اجین مٹھ)نے کی۔ جلسے کی افتتاح کے بعد مٹھ کے اور دوسرے اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ اور اپنے پروگراموں میں ہندوستان کی مشترکہ ثقافت اور سنسکرتی کے رنگوں سے حاضرین کے دلوں کو رنگ دیا۔ اور پریم، ایثار، اور ایکتا کی خوشبو سے مہکتی آوازوں میں یکجہتی کے گیت اس والہانہ انداز میں پیش کیے کہ ہندوستان کا بھائی چارہ لو دینے لگا۔ اس خصوصی اعزازی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ کرناٹک جناب ایڈیورپّا، ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ شاعر و ادیب اور سماجی وبہبودی اطفال کے باب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اور حکومت کرناٹک کے ریاستی ایوارڈ سے سرفراز ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی، جناب گرومورتی صدر ملناڈ ابھی رودھی شیموگہ، نائب صدر محکمہئ جنگلات ریون اپّا بنگلور، چنّاوی رپّا ضلع کو آپریٹیو بینک شیموگہ۔ شیموگہ داونگیرے زون کے ڈیری صدر جناب شری پدھ ہیگڑے نے شرکت کی۔

سابق وزیر اعلیٰ جناب ایڈیورپّا کا شری مہانتا دیشی کیندرا سوامی نے نہایت پرتپاک انداز میں اپنے مٹھ کے سبھی ساتھیوں کے ساتھ استقبال کیا۔ اور اپنے استقبالیہ تقریر میں ان کی خدمات سے لوگوں کو واقف کرایا۔ اور کہا کہ آج یہ مٹھ جو اپنے قدموں پر کھڑا نظر آرہا ہے اور اپنی ترقی کی منزلیں سرکررہا ہے تو اس میں بھی شری ایڈیورپّا جی کا تعاون شامل ہے۔ انہوں نے اپنی حکومت کے زمانے میں اس مٹھ کا اتنا زبردست تعاون کیا کہ آج یہ مٹھ تقریباً خود کفیل ہو چکا ہے۔ ان کی استقبالیہ تقریر کے بعد شری گرومورتی، جناب ریون اپّا، شری پدھ ہیگڑے، جناب سن ہن منتپّا اور ایچ، ایس رگھو کا اعزاز کیا گیا۔ ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کی سماجی خدمات کے اعتراف میں خصوصی طور پر ان سبھی مہاگروؤں نے مل کر ان کا اعزاز کیا۔

سابق وزیراعلیٰ ایڈیورپّا نے اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ یہ آپ لوگوں کی محبتیں ہیں کہ آپ نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا۔ مجھے اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر ایم ایل اے چنا اور میں ریاست کرناٹک کا وزیر اعلیٰ بنا۔ میں نے زندگی میں کبھی بھی مذہبی منافرت کی سیاست نہیں کی۔ میں نے ہمیشہ سچے دل سے عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے مساوات کی پاسداری کی۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے میرے کاموں کو سراہا۔ میرا سیاسی سفر اسی طرح جاری رہے گا۔ اور میں انسانیت اور عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھتا رہوں گا۔ میرا ماننا ہے کہ انسان عہدے کی بدولت نہیں کام کی بدولت پہچانا جاتا ہے۔

جگت گروشری سدّالنگا جی اجین مٹھنے کہاکہ ایڈیورپّا جی کی خدمات کا ہم سبھوں کو اعتراف ہے۔ اس مٹھ کا ایک ایک پتھر ان کے کام کی گواہی دے رہا ہے۔ ہندوستان میں بہت سارے وزیراعلیٰ ہوئے ہیں۔ اور ہوں گے۔ میں خود بہت سارے وزرائے اعلیٰ سے مل چکا ہوں لیکن ایڈیورپّا جی کی مثال بہت کم دیکھی ہے۔ انہوں نے جس طرح مندر، مسجد، گردوارا اور گرجا کا احترام کیا ہے اور سماج کے ہر طبقے اور مذہب کے لوگوں کے ساتھ جڑ کراور ان کا اعتماد حاصل کر کے کام کیا ہے وہ مثالی ہے۔ اگر میں یہ کہوں کہ اس ریاست نے ایڈیورپّا جی کے زمانے میں مثالی ترقی کی ہے اور اس مٹھ نے ان کی توجہ کے بعد اپنے استحکام کی منزلیں طے کی ہے تو بالکل غلط نہیں ہوگا۔میں تو یہ بھی کہوں گا کہ کاش ایڈیورپّا جی کو دو سال کام کرنے کا موقع مل جاتا تو وہ ریاست کو ترقی کی نئی منزلوں پر پہنچا دیتے۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اس کے بعد جگت گرو شری سدّا لنگا جی راجا نے ایک بار پھر اپنے ہاتھوں سے ایڈیورپّاجی اور ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کی شال پوشی کی اور اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کو اجین آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کے بعد آپ کی خدمات کے بارے میں تفصیل سے جاننے کا موقع ملا۔ آپ نے سچ مچ ہندوستانی ثقافت اور ہندوستان کے رشتے کو باندھ کر رکھا ہے۔ ہم سب ہندوستانی ہیں۔ اور ہر قدم پر ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ ہم سب مل جل کر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیموگہ ضلع کے ہر طبقے اور مذہب کے لوگوں کی ترقی میں ایڈیورپّا جی نے اپنی انسانیت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ اور انہوں نے اس ضلع کی ترقی کو مثالی بنا دیا ہے

ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ؛ اس طرح سے مٹھوں میں آپسی محبت کے حامل پروگراموں سے آپسی رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کے دلوں کے قریب آتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مدرسے اور مٹھ ایک دوسرے کے قریب آئیں۔ مدرسوں میں بھی مٹھوں کے دانشوروں کو بلایا جائے تا کہ افہام و تفہیم کا ماحول بنے اور موقع پرست لوگوں نے جو ذہنوں کو بانٹنے کا کام کیا ہے ان کے ارادوں پر پانی پھر سکے۔ حافظؔ کرناٹکی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ؛ جب تک ہم ایک دوسرے کو قریب سے نہیں جانیں گے تب تک موقع پرستوں کے ارادوں کو ناکام نہیں بنایا جاسکے گا۔ اس میں شبہ نہیں ہے کہ مٹھوں اور مدرسوں میں انسانیت، بھائی چارے اور مساوات کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔ ہمیں مل جل کر اس سبق کو عام کرنا ہے۔ اور ملک عزیز کے حدود میں بسنے والے ہر طبقے اور ہر مذہب کے لوگوں سے محبت کا دم بھرنا ہے۔ ہم سبھوں کو آپسی اتحاد و اتفاق کا پرچم لہراتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ ہمارا اتحاد ہی ہمارے ملک کی سربلندی کو یقینی بنائے گا۔ میں جگت گرو سدّالنگا جی اور سابق وزیراعلیٰ جناب ایڈیورپّا جی کی روشن خیالی، انسانیت نوازی کی قدر کرتا ہوں۔ یہ تقریب شری مانتا دیشی صاحب کے شکریہ کے ساتھ اختتام کو پہونچی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago