Categories: عالمی

روس دشمن نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے: یوکرینی صدر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کیف،13مارچ(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔آج اتوار کے روز اپنے نئے وڈیو کلپ میں زیلنسکی نے کہا کہ "روس دشمن نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے"۔ ان کے مطابق یوکرین کے لیے روس کی مثال ایسی ہے جیسے امریکا کے لیے شمالی کوریا!</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ روس ان کے ملک کو شکست نہیں دے سکتا، اس لیے کہ وہ معنوی قوت نہیں رکھتا ہے۔زیلنسکی نے روس کو پْر امن شہروں کو نشانہ بنانے والی ایسی بدی قرار دیا جو ایک ریاست تک محدود نہیں رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ روسی ذمے داران کو عالمی عدالت میں پیش کریں گے۔یوکرین کے صدر نے زور دیا کہ اس وقت ان کے ملک کو بین الاقوامی سطح پر تاریخ کی طاقت ور ترین سپورٹ حاصل ہے۔ زیلنسکی نے حلیف ممالک کی جانب سے امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل ہفتے کے روز زیلنسکی نے ہفتے کے روزایک نیوزبریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین اورروس کی مذاکراتی ٹیموں نے الٹی میٹم کے تبادلے کے بجائے ٹھوس موضوعات پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغرب کوجنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں زیادہ مؤثر شرکت کرنی چاہیے۔ زیلنسکی نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی یوکرین اورروس کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ انھوں نے بینیٹ کو بیت المقدس میں (جنگ بندی) مذاکرات منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس نے 24 فروری کی صبح یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں یورپ میں غیر معمولی نوعیت کی کشیدگی نے جنم لیا ہے۔ امریکا سمیت کئی مغربی ممالک نے ماسکو پر کڑی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کی زد میں روسی بینکوں اور کمپنیوں کے علاوہ سیاسی شخصیات، ارکان پارلیمنٹ اور دولت مند ترین افراد بھی آئے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago