ایران کی سابق نائب صدر کو جاسوسی کے الزام میں ڈھائی سال قید کی سزا

تہران،06دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ایران میں سابق نائب صدر اور موجودہ صدر حسن روحانی کی معاون خصوصی شھیندخت مولاوردی کو ملکی راز افشا کرنے کے الزام میں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق ایران کی ایک عدالت نے ملک کے اہم راز غیر ملکی طاقتوں کو فراہم کرنے اور ایران کی جمہوری حکومت کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں 55 سالہ شھیندخت مولاوردی کو ان کی غیر موجودگی میں 2 سال اور 6 ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔

سابق نائب صدر کے تعلق سے میڈیا کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا

Former Iranian vice president sentenced to two-and-a-half years in prison for espionage

عدالتی ترجمان کی جانب سے صدر حسن روحانی کی معاون خصوصی شھیندخت مولاوردی پر عائد الزامات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ سابق نائب صدر شھیندخت مولاوردی نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اگلے 20 دنوں میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سابق نائب صدر نے انسانی حقوق کے لیے کافی کام کیا تھا

واضح رہے کہ انسانی حقوق اور حقوق نسواں کے لیے کئی دہائیوں سے کام کرنے والی شھیندخت مولاوردی 2013 سے 2017 تک صدر حسن روحانی کے پہلے دور میں نائب صدر رہیں اوراب انہیں شہری حقوق سے متعلق صدر حسن روحانی نے مشیر نامزد کیا ہے۔

یہ ایک افسوس ناک پہلو ہے کہ اتنے بڑے عہدے پر رہتے ہوئے اس طرح کے الزامات کا سامنا انہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین نے صرف قیاس آرائی سے کام لیا ہے تاہم کسی  نے بھی کچھ مزید معلومات سے گریز ہی کیا ہے

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…