Categories: بھارت درشن

ایران کا جوہری پروگرام خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے : فرانس

ایران کا جوہری پروگرام خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے : فرانس

پیرس،21نومبر(انڈیا نیرٹیو)

فرانسیسی ایوان صدارت کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام ایسی حد تک پہنچ چکا ہے جو خطرناک شمار ہوتی ہے۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس میں تہران کے علاقائی کردار اور بیلسٹک میزائلوں کو شامل کیے جانے کی ضرورت ہے۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے بدھ کے روز جاری نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے نطنز کی تنصیب میں نصب کیے جانے والے نئے سینٹری فیوجز میں th6یورینیم فلورائیڈ گیس داخل کرنا شروع کر دی ہے۔ یہ ایران کی جانب سے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے گئے جوہری معاہدے کی تازہ ترین خلاف ورزی ہے۔ آئی اے ای اے میں ایران کے مندوب نے اس بات کا اقرار کیا ہے۔

ایرانی مندوب کے مطابق ان کے ملک نے نطنز میں جوہری ایندھن کی افزودگی کے دو کارخانوں میں 174 سینٹری فیوجز کے اندرth6یورینیم فلورائیڈ گیس (UF6)داخل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔آئی اے ای اے نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشکوک جوہری ٹھکانے کے حوالے سے نئی وضاحت پیش کرے۔ ایجنسی کے مطابق تہران کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات ’’قابل اعتبار نہیں ہے‘‘۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایران آئی اے ای اے کے غیر اجازت یافتہ مقام پر سینتھیٹک یورینیم کے اجزا کی موجودگی کے بارے میں مکمل اور جلد تفصیلات پیش کرے۔ایک دوسرے سیاق میں فرانسیسی ایوان صدارت نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی کے حمایتہ یافتہ شامی جنگجو آذربائیجان سے کوچ کر جائیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago