Categories: بھارت درشن

مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی

<h3 style="text-align: center;">مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی</h3>
<p style="text-align: right;">پیرس،20نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">مراکشی سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ فرانس کے ایک قونصل جنرل نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔سیکورٹی حکام اس واقعے میں مجرمانہ شبہات کے امکانات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مراکشی میڈیا نے تصدیق کی کہ قونصل جنرل نے جمعرات کی صبح اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے نجی نوعیت کی پریشانیوں کی بنا پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔انہوں نے مزید کہا کہ قونصل جنرل نے فرانسیسی وزارت خارجہ کو درخواست دی تھی کہ انہیں سفارتی ذمہ داریوں سے سبکدو ش کیا جائے حالاں کہ انہیں چند ہفتے قبل ہی تعینات کیا گیا تھا۔</p>
<p style="text-align: right;">مراکش میں فرانسیسی سفارت خانے نے جمعرات کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر قونصل جنرل کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے خاندان سے تعزیت کی ہے تاہم اس خود کشی کے اسباب اور محرکات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔خیال رہے کہ 55 سالہ ڈنس فرانکوئس کو ستمبر کے وسط میں طنجہ میں فرانسیسی قونصل خانے کے سربراہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔</p>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago