رکشامنتری جناب راجناتھ سنگھ نے نوجوانوں سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کو بااختیار. بنانے کے لئے نئے خیالات کے ساتھ آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان ہندوستان کو محفوظ ، مضبوط اور آتم نر بھربنانے کے سرکار کی کوششوں میں مدد کریں۔ رکشامنتری 15اپریل 2023 کو اُدے پور میں جناردن رائے نگر راجستھان ودیا پیٹھ (ڈیمڈ-ٹو-بی-یونیورسٹی)کی 16ویں تقسیم اسناد تقریب کو خطاب کررہے تھے۔ رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ آنے والے وقت میں تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھے گا. اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک کو اور زیادہ بلندیوں پر لے جانے کے لئے نوجوانوں سے کچھ نیا کرنے، تحقیق کرنے اور محنت کرکے اس شعبے میں آگے بڑھنے پر اصرار کیا۔ رکشا منتری کا خطاب
’’سرکار محفوظ مضبوط اور آتم نربھر ’نیا بھارت‘بنانے کے لئے نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کررہی ہے‘‘
جناب راجناتھ سنگھ نے تسلیم کیا کہ نوجوانوں کے پاس تخلیق ، تعلیم اور تبدیلی لانے کی ایک غیر معمولی طاقت ہے. اور سرکار انہیں یکساں مواقع فراہم کررہی ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وزیر. اعظم جناب نریندر مودی کا ’نیو انڈیا‘ کا خواب جلد ہی تعبیر آشنا ہوسکے۔انہوں نے قومی تعلیم.ی پالیسی 2020 سمیت نوجوانوں کے لئے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا ، جو مجموعی تعلیم پر مرکوز ہے اور علم و صلاحیت پر یکساں زور دیتے ہیں۔ انہوں نے آیوشمان بھارت، فٹ انڈیا آندولن جیسی مہموں کا ذکر کیا . جس کا مقصد صحت، تعلیم اور باہنر ورک فورس تیار کرنا ہے۔
رکشامنتری نے قومی سلامتی میں نوجوانوں کے ذریعے تعاون دینے کے. بارے میں وزارت دفاع کے ذریعے اٹھائے گئے قدموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے. اینوویشن فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس)پہل کے بارے میں تفصیل سے بتایا ، جس میں مسلح فورسز دفاع کی .عوامی سیکٹر کی اکائیاں ، ہندوستانی ساحلی محافظ اور نیم فوجی دستے. عام لوگوں سے اپنے مسئلے کا حل پوچھتے ہیں۔ رکشا منتری کا خطاب
جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ’’مسئلے کو حل کرنےکے دوطریقے ہیں، ایک ہے ٹینڈر جاری کرنا اور کسی .غیر ملکی کمپنی کے ذریعے اس کا حل نکالنا، دوسرا پرجوش نوجوانوں کے سامنے مسائل کو رکھنا ، جو ملک کی آبادی کا 65 فیصد سے زیاد ہ ہیں۔ یہی آئی ڈی ای ایکس کے پیچھے. کا وژن ہے۔ اس کے لانچ ہونے کے بعد سے محض پانچ برسوں میں ہمیں حوصلہ افزاء ردعمل ملا ہے۔ ہم پہلے ہی 9عدد ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ-اپ چیلنج لانچ کرچکے ہیں۔ نوجوانوں . نے کئی مسئلوں کو سلجھانے میں مدد کی ہے۔ ہم نہ صرف نوجوانوں کے. خیالات کو اپناتے ہیں، بلکہ انہیں سرمایہ کاروں سے جوڑ کر اور امداد دے کر آگے بڑھاتے ہیں۔‘‘