کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان نے، این ایم ایم ایل کی جانب سے منعقد وزیراعظم کے لیکچر سیریز میں دوسرا لیکچر دیا
کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان نے 19 اپریل 2023 کو سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو پر پردھان منتری سنگھرالیہ کی جانب سے منعقد وزیراعظم کی لیکچر سیریز کا دوسرا لیکچر دیا۔ لیکچر کا فوکس نہرو کے مذہبی اور روحانی پہلوؤں پر تھا۔ جناب عارف محمد خاں کے مطابق مقبول اعقادات کے برخلاف جواہر لا ل نہرو اپنی نوجوانی اور بعد کے برسوں میں اعلیٰ معنوں میں مذہب اور روحانیت سے گہرائی سے متاثر تھے. اور یہ خصوصی طور سے مذہب کے روایتی پہلو تھے. جن سے وہ کافی حد تک دور رہے۔ جناب عارف محمد خان کا ماننا ہے. کہ نہرو کے خود قبول کئے وجود پرستی اور جدید کاری کے لئے. روایت کو زمین پر اتارنے پر زور دینے سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔
پنڈت نہرو گیتا، اپنیشد ، اور رامائن پڑھنے میں مصروف رہتے تھے
جواہر لال نہرو کی طرف سے 1922 میں نینی جیل سے مہا تما گاندھی کو لکھے گئے خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے جناب خان نے اس بات پر رو شنی ڈالی کہ کس طرح اس مدت کے دوران پنڈت نہرو گیتا، اپنیشد ، اور رامائن پڑھنے میں مصروف رہتے تھے۔ اگر ہم نشکام کرم اور پھل کی خواہش کے بغیر کرم کو اعلیٰ ترین مذہب مانتے ہیں. ، جیسا کہ گیتا میں کہا گیا ہے کہ جناب خان نے دلیل دی کہ نہرو ایک گہرے مذہبی شخص تھے۔ کیونکہ ان کی پوری زندگی دوسروں کے فلاحی کاموں کے لئے وقف رہی۔ جناب خان نے زور دے کر کہا کہ مذہب کو، مذہب کے طور پر ترجمہ کرنا نہرو جیسے لوگوں اور ہندوستانی ثقافت وتہذیب، جس نے تمام وجود کو ایک شکل میں دیکھا ہے. وہ سمجھنے میں ناکامی کے پیچھے اہم اسباب میں سے ایک ہے۔
کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان نے، این ایم ایم ایل کی جانب سے منعقد وزیراعظم کے لیکچر سیریز میں دوسرا لیکچر دیا
‘بھارت کی کھوج’ اور دیگر کتابوں سے بھی مثال دیتے ہوئے. گورنر موصوف نے زور دے کر کہا کہ نہرو کو ہندوستانی تہذیب ثقافت سے گہری محبت تھی. اور ان کا ماننا تھا کہ سنسکرت زبان اور وراثت ہماری تہذیب کی بنیاد میں تھی. جس کے بغیر ہندوستان زندہ نہیں رہ سکتا تھا۔ انہیں پھلنے پھولنے دیں۔ گیتا ، اپنیشدوں اور دیگر گرنتھوں کا حوالہ دیتے ہوئے جناب خان نے بتایا کہ نہرو کا ان گرنتھوں اور عام طور سے مذہب کے ساتھ ان کا انتہائی گہرا تعلق تھا۔
پچھلے 75 برسوں میں ہمارے ملک کی ترقی میں اس طرح تعاون دیا ہے
یہ لیکچر پردھان منتری سنگھرالیہ کی اکیڈمک پہل کا حصہ تھا۔ وزیراعظم کے لیکچر سیریز کا افتتاحی لیکچر 20 جنوری 2023 کو سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے دیا تھا۔ پردھان منتری سنگھرالیہ آزادی کے بعد سے ہندوستان کے ہر وزیراعظم کو ایک خراج عقیدت ہے. اور پچھلے 75 برسوں میں ہمارے ملک کی ترقی میں اس طرح تعاون دیا ہے. ، اس کا ایک تذکراتی ریکارڈ ہے۔
یہ اجتماعی کوشش کی تاریخ ہے اور ہندوستان کی جمہوریت کی تخلیقی کامیابی ہے. طاقت ور ثبوت بھی ۔ پردھان منتری سنگھرالیہ جسے پحھلے سال اپریل میں عوام کے لئے کھو لا گیا تھا. دہلی کے ایک اعلیٰ سیاحتی مقامات میں سے ایک کی شکل میں ابھرا ہے۔ اسے ایک سال میں یعنی 21 اپریل 2022 سے 20 اپریل 2023 یعنی جس تاریخ کو. وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا تھا. اس میں تقریبا 3.5 لاکھ لوگوں نے سنگھرالیہ کا دورہ کیا ہے۔