Categories: بھارت درشن

بارہمولہ کی لڑکی ریستوراں میں ہیڈ شیف، خواتین کو اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کی ترغیب دینے کا ذریعہ بنیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بارہمولہ ،12؍مئی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان تمام خواتین کے لیے ایک مثال قائم کرتے ہوئے جو خود کو کم  ترسمجھتی ہیں، بارہمولہ کی ' کیک گرل' جو ضلع کے ایک پرائیویٹ ریسٹورنٹ میں ہیڈ شیف کے طور پر کام کرتی ہیں، ان کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنی ہیں۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن گاؤں کی بلال کالونی میں رہنے والی یاسمینہ بارہمولہ کے ایک مشہور پرائیویٹ ریسٹورنٹ کم کیک سنٹر میں کام کرتی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یاسمینہ نے کہا جب مجھے اس آؤٹ لیٹ میں ہیڈ شیف کا عہدہ ملا تو مجھے ہمت ملی کہ میں اپنی زندگی میں کچھ کر سکتی ہوں اور خود مختار بن سکتی  ہوں۔ جب میں نے کام کرنا شروع کیا تو لوگ بیکنگ میں کیریئر بنانے کے میرے انتخاب پر سوال اٹھاتے تھے۔ انہوں نے میرے والدین کی حوصلہ شکنی کی۔  انہیں یہ بتا کر کہ میں دیر سے گھر آتی ہوں پریشان کیا  لیکن میرے والدین نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ وہ ان لڑکیوں کو حوصلہ دینا چاہتی ہیں جو یہ سوچ کر گھروں میں بیکار بیٹھی ہیں کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یاسمینہ نے مزید کہا،تمام لڑکیوں کو اس اعتماد کے ساتھ آگے آنا چاہیے کہ وہ بہت سی چیزیں کر سکتی ہیں اور اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہیں۔ انہیں بڑے خواب دیکھنے چاہئیں اور اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ہمت ہونی چاہیے۔ ریسٹورنٹ کے مالک مدثر نذیر نے کہا کہ اس سنٹر میں مرد اور خواتین ملازمین کی تعداد برابر ہے۔ انہوں نے مزید کہا، یہاں، ہیڈ شیف ایک عورت ہے۔ وہ وقت گزر گیا جب یہ کام صرف مرد ہی کر سکتے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago