Categories: بھارت درشن

پاکستان میں ہندوؤں کے مذہبی مقامات کو توڑنے اور آگ لگائے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت

پاکستان میں ہندوؤں کے مذہبی مقامات کو توڑنے اور آگ لگائے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت

Hindu Temple Vandalised, Set On Fire In Pakistan

نئی دہلی،02دسمبر (انڈیا  نیرٹیو)

آل انڈیا علماء بورڈ نے پاکستان کے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں ایک ہندو مذہبی مقام کو توڑنے اور آگ کے حوالے کئے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری علامہ بونئی حسنی نے کہا ہے کہ اس فرقہ وارانہ کشیدگے کے پیچھے پاکستان کی ایک سیاسی جماعت علمائے اسلام پاکستان کا ہاتھ ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے ۔

آل انڈیا علماء بورڈ نے اس واقعے کے ذمہ دار جماعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا

مقامی پولیس انتظامیہ کے ذریعہ اس تنظیم کے ضلع صدر کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ علامہ حسنی نے بھارت سرکار سے اس واقعہ کے ذمہ دار جماعت علمائے اسلام پاکستان کے چیف مولانا فضل الرحمان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

علامہ حسنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرانی تاریخی مندوروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے اکثرواقعات سامنے ا ٓتے رہتے ہیں۔موجودہ قدیم تاریخی مندر میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کے واقعہ نے پاکستان کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کر دیا ہے ۔

توڑ پھوڑ کے واقعہ میں جماعت کا نام کھل کر سامنے آیا ہے

اس توڑ پھوڑ کے واقعہ میں جماعت کا نام کھل کر سامنے آیا ہے ، اس لیے پاکستان کی عمران خان سرکار کو فوری اس پر کارروائی کرنی چاہیے اور قصور واروں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے ۔

تاکہ وہاں پھر سے کبھی ایسے واقعات رونما نہ ہونے پائے۔ موالان نے پاکستان سے موصول معلومات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ وہاں کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ذریعہ خود اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سرکار کے خلا ف نوٹس جاری کر کے تمام حالات سے آگاہ کرانے کوکہا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے بھی قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے ۔ اس کے بعد پولیس کے ذریعہ تین درجن سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کرنے اور 350لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

مولانا نے حکومت ہند سے بھی معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Attack at Mandir in Pakistan -Ulema board

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago