Urdu News

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کا ڈی ڈی کے سرینگر کا دورہ

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن سری لنکا کا دورہ کریں گے

اطلاعات و نشریات کے عزت مآب وزیر مملکت نے ڈی ڈی کے سرینگر کا دورہ  کر کےمیڈیا یونٹوں کے کاموں اور سوچھتا کی خصوصی مہم 2.0  کے تحت کارکردگی کا جائزہ لیا

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے 28؍ اکتوبر 2022 کو ڈی ڈی کے سرینگر کا دورہ کیا اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت میڈیا یونٹوں بشمول آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن، پریس انفارمیشن بیورو اور سنٹرل بیورو آف کمیونکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈی ڈی جی دوردرشن جناب ایس سنجیو،  ڈی ڈی جی آل انڈیا ریڈیو جناب راجندر چودھری، اے دی جی (ریجنل)، پی آئی بی ؍ سی بی سی اور میڈیا یونٹوں کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

   میڈیایونٹوں کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے راستے میں درپیش رکاوٹوں اور حصولیابیوں پر تفصیل سے بتایا گیا۔

عزت مآب وزیر مملکت نے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا. اور جموں و کشمیر میں عمل درآمد کئے جا رہے. مختلف سرکاری پروگراموں کے کوریج کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں۔

 وزیر مملکت کی ہدایات کے خاص نکات اس طرح ہیں:

·       میڈیا یونٹوں کو حکومت ہند  اور پی ایم او کی جانب سے شروع کئے گئے. ترقیاتی پروگراموں کا اور زیادہ کوریج کرنے کی ضرورت ہے. اور ان ترقیاتی پروگراموں کے مستفیدین کی رائے کو خاص طور سے اجاگر کیا جائے۔

·       اس طرح کے ترقیاتی پروگراموں کے نتیجے میں کامیاب     ہونے والوں کی کہانیاں پیش کی جانی چاہئیں۔

ضلع کی سطح پر ترقیاتی سرگرمیوں کا احاطہ کرنے والے پروگرام تیار کئے جائیں۔

·       حکومت ہند  جموں و کشمیر یو ٹی کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے. اور مختلف محکموں کے وزراء ان سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے یوٹی جاتے رہتے ہیں۔ میڈیا یونٹوں کو یہ ہدایت دی گئی. کہ ان سرکاری اقدامات اور سرگرمیوں کو خصوصی طور پر اجاگر کیاجائے۔

 عزت مآب وزیر مملکت نے سوچھتا کی خصوصی مہم2.0 کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا. اور انہیں تمام میڈیا یونٹوں کی جانب سے اس سلسلے میں تفصیل سے مطلع کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے دوردرشن کیندر سرینگر کادورہ کیا .اور آفس بلاک اور عمارت کا جائزہ لے کر سوچھتا کی سرگرمیوں میں اضافے کی  ہدایات دیں۔

Recommended