اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے 28؍ اکتوبر 2022 کو ڈی ڈی کے سرینگر کا دورہ کیا اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت میڈیا یونٹوں بشمول آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن، پریس انفارمیشن بیورو اور سنٹرل بیورو آف کمیونکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈی ڈی جی دوردرشن جناب ایس سنجیو، ڈی ڈی جی آل انڈیا ریڈیو جناب راجندر چودھری، اے دی جی (ریجنل)، پی آئی بی ؍ سی بی سی اور میڈیا یونٹوں کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
عزت مآب وزیر مملکت نے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا. اور جموں و کشمیر میں عمل درآمد کئے جا رہے. مختلف سرکاری پروگراموں کے کوریج کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں۔
· میڈیا یونٹوں کو حکومت ہند اور پی ایم او کی جانب سے شروع کئے گئے. ترقیاتی پروگراموں کا اور زیادہ کوریج کرنے کی ضرورت ہے. اور ان ترقیاتی پروگراموں کے مستفیدین کی رائے کو خاص طور سے اجاگر کیا جائے۔
· اس طرح کے ترقیاتی پروگراموں کے نتیجے میں کامیاب ہونے والوں کی کہانیاں پیش کی جانی چاہئیں۔
· حکومت ہند جموں و کشمیر یو ٹی کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے. اور مختلف محکموں کے وزراء ان سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے یوٹی جاتے رہتے ہیں۔ میڈیا یونٹوں کو یہ ہدایت دی گئی. کہ ان سرکاری اقدامات اور سرگرمیوں کو خصوصی طور پر اجاگر کیاجائے۔
عزت مآب وزیر مملکت نے سوچھتا کی خصوصی مہم2.0 کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا. اور انہیں تمام میڈیا یونٹوں کی جانب سے اس سلسلے میں تفصیل سے مطلع کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے دوردرشن کیندر سرینگر کادورہ کیا .اور آفس بلاک اور عمارت کا جائزہ لے کر سوچھتا کی سرگرمیوں میں اضافے کی ہدایات دیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…