بھارت درشن

اسکیم “امید”نے جموں و کشمیر کی دیہی خواتین کوکیسے بااختیار بنایا؟

جموں و کشمیر دیہی روزی روٹی مشن (جے کے آر ایل ایم) کی امید اسکیم دیہی خواتین کی خواہشات کو پنکھ فراہم کررہی ہے جو معاشی طور پر خود مختار ہونے کا خواب دیکھتی ہیں۔اس مشن کا مقصد غریبوں کے لیے مضبوط گراس روٹ اداروں کی تعمیر، ان کو فائدہ مند ذریعہ معاش میں شامل کرکے، اور پائیدار بنیادوں پر ان کی آمدنی میں قابل تعریف بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

امید کے ذریعے سیکڑوں خواتین نہ صرف جموں و کشمیر میں اپنی کامیابی کی کہانیاں لکھ رہی ہیں بلکہ دوسروں کو غربت سے باہر آنے اور کامیاب کاروباری بننے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ امید خواتین کاروباریوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹنگ میں بے حد مدد کر رہا ہے۔

جے کے آر ایل آر   جموں و کشمیر خواتین کے لیے ترقی پسند اور خود روزگار کاروباری بننے کے لیے تبدیلی کا پہیہ موڑ رہا ہے۔ مشن  کے تحت امید پروگرام خواتین کو خود انحصاری اور خود کفیل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے مرکزی طور پر سپانسر شدہ اسکیم ہے۔

یہ خواتین کو چھوٹی بچت کرنے کی بھی ترغیب دیتا ہے تاکہ ان کے سیلف ہیلپ گروپس  بالآخر کم شرح سود پر بینک کے قابل بن جائیں۔

علاقے نمبل سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ منظور احمد بھٹ اور 32 سالہ روبی جان نے  اس مہم کے تحت  اپنا کام شروع کیا۔ اب ان کے پاس امید اسکیم کی مدد سے ان کے لیے چار ملازمین کام کر رہے ہیں۔

 یہ جوڑا حکومت کا بے حد مشکور ہے جس نے انہیں باعزت طریقے سے کمانے اور باعزت زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے ذریعہ معاش کے طور پر ابھرنے میں مدد کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago