Categories: بھارت درشن

سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کے خلاف غیر اخلاقی تبصرے، خواتین کمیشن کافوری گرفتاری کا مطالبہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی خواتین کمیشن کو سوشل میڈیا کے ذریعے غازی آباد کے رہنے والے کنال شرما نامی شخص کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے۔جس  پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ دہلی خواتین کمیشن  کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے یوپی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور سخت کارروائی کی جائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی خواتین کمیشن کو موصول ہونے والی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ پانچ لڑکوں کا ایک گروپ ہے، جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلم خواتین کے بارے میں غیر مہذبانہ تبصرے کر رہا ہے اور ان کے نمبر مختلف جگہوں پر پھیلا کر کے ان کے ساتھ زیادتی کی دھمکی دی جا رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس وقت ملزم نوجوان دہلی کے علاقے شاہدرہ میں ہے، جس کے بارے میں اس نے دہلی پولیس سے بھی اس معاملے کی شکایت کی لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جس کے بعد دہلی خواتین کمیشن  نے فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی خواتین کمیشن  کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق، ملزم لڑکوں کا گروہ سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا پوسٹ کر رہا ہے اور دیگر لوگوں کو بھی ان پوسٹوں کے ذریعے خواتین کے ساتھ غیر مہذبانہ تبصرے کرنے پر اکسایا جا رہا ہے، جس کے لیے دہلی خواتین کمیشن   کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago