بھارت درشن

تاریخ کے آئینے میں: 24 فروری

ون ڈے کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری:24 فروری 2010 کو ون ڈے کرکٹ کی ایسی تاریخ رقم ہوئی جس پر ہر کرکٹ شائقین فخر محسوس کرتا ہے۔

 ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے گوالیار کے کپتان روپ سنگھ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچ میں 147 گیندوں پر 25 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 200 رنز بنائے۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری تھی۔

سچن تندولکر کی ڈبل سنچری کی بدولت بھارت نے 50 اوورز میں تین وکٹ پر 401 رنز بنائے جس میں سچن کے علاوہ دنیش کارتک نے 79، یوسف پٹھان نے 36 اور کپتان دھونی نے صرف 35 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ بھارت کے 402 رنز کے ہدف کے سامنے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

دیگر اہم واقعات

1304۔عرب سیاح ابن بطوطہ کی پیدائش۔

1483۔مغل حکمران بابر کی پیدائش۔

1739۔ایران کے حملہ آور نادر شاہ کی فوج نے کرنال کی جنگ میں ہندوستان کے مغل حکمران محمد شاہ کی فوج کو شکست دی۔

1822 ۔احمد آباد میں دنیا کے پہلے سوامی نارائن مندر کا افتتاح

1882۔متعدی بیماری ٹی بی کی نشاندہی ہوئی۔

1924۔ غزل گلوکار طلعت محمود کی پیدائش۔

1938۔پہلی بار نایلان ٹوتھ برش کی تجارتی پیداوار شروع ہوئی۔

1948۔تامل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ اور جنوبی ہندوستانی سنیما کی اداکارہ جے جے للیتا کی پیدائش۔

1961۔مدراس کی حکومت نے ریاست کا نام بدل کر تمل ناڈو کرنے کا فیصلہ کیا۔

1981۔بکنگھم پیلس کی طرف سے شہزادہ چارلس اور ڈیانا کی شادی کا باقاعدہ اعلان۔

1983۔آسام میں نسلی اور سیاسی تشدد کے تین ہفتوں میں 1300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

1998۔ہندی فلموں کی اداکارہ للیتا پوار کا انتقال ہوگیا۔

2011۔مشہور امر چترا کتھا کے بانی اننت پائی کی موت۔

2018۔فلمی اداکارہ سری دیوی کا انتقال۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago