بھارت درشن

سِتوے بندرگاہ پر پہلے ہندوستانی مال بردار جہاز کا استقبال

جناب سربا نند سونووال 9مئی 2023 کو سِتوے بندرگاہ پر پہلے ہندوستانی مال بردار جہاز کا استقبال کریں گے


میانمار میں سِتوے بندر گاہ کا افتتاح، شمال مشرق میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک نئی تبدیلی کا آغاز ہے:جناب سونووال

کولکاتہ اور اگرتلہ اور ایزوال کے درمیان مال کی ڈھلائی کے خرچ اور وقت میں 50 فیصد سے زیادہ کی کمی آئے گی:جناب سونووال

شمال مشرقی ہندوستان کی طویل عرصے سے بین الاقوامی سمندری روٹ تک رسائی کی خواہش تریپورہ اور میزورم کے ذریعے سِتوے بندرگاہ تک کی رسائی سے ممکن ہونے جارہی ہے:جناب سونووال

بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی شاہراہ اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال 9مئی 2023 کو میانمار کے سِتوے بندرگاہ پر پہلے ہندوستانی مال بردار جہاز کا استقبال کریں گے۔اس تقریب میں سیاما پرساد مکرجی بندرگاہ کولکاتہ سے میانمار کے رکھائین ریاست میں واقع  سِتوے بندرگاہ  کے درمیان مال بردار جہازو ں کی مستقل آمدو رفت کے افتتاح کا بھی امکان ہے۔یہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک نئے عہد کاآغاز ہے۔ جناب سونووال نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس راہ سے پورے خلیج بنگال کے لئے زبردست اقتصادی صلاحیت کے وا ہونے کا امکان ہے، جس سے جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی خطے کےد رمیان ایک پل کی تعمیر ہوسکے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago