تجارت اورصنعت ،صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے آج کہاہے کہ فٹ ویئر یعنی جوتے چپل اور چمڑے کے شعبوں میں ، حکومت اورصنعت دونوں کی کوششوں سے ، بھارت میں ایک عالمی لیڈر بننے کی گنجائش اور صلاحیت موجود ہے۔ انھوں نےآج نئی دہلی میں چمڑے کی برآمدات قومی برآمدات کی کونسل کے عمدگی سے متعلق ایوارڈس تفویض کئے جانے کی تقریب کے موقع پر ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ بھارت میںفٹ ویئر
جناب گوئل نے صنعت سے کہاکہ وہ کاروبار کے لئے نئے نئے علاقے اورمنڈیاں تلاش کریں ، اختراعات کریں اور نئے نئے اشتراک قائم کریں
ایوارڈس یافتگان سے اپنے خطاب میں ، جناب گوئل نے تقریب کے منتظمین سے کہاکہ وہ نئی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ، صنعت کاروں ، اسٹارٹ اپس اور جوافراد یاادارے اختراعی خیالات پیش کرتے ہیں ، نئی منڈیوں اورمصنوعات کے ساتھ نئے علاقے تلاش کرتے ہیں، انھیں ان ایوارڈس سے سرفراز کرکے ان کی حوصلہ افزائی کے مواقع تلاش کریں ۔انھوں نے تجویز پیش کی کہ ان افراد اوراداروں کے تعاون کا اعتراف کرنے کی غرض سے بعض مخصوص ایوارڈس کی گنجائش پیداکی جاسکتی ہے ۔ جیسے اورایف ٹی ایز وغیرہ کا موثر استعمال کرنے والوں کو ایوارڈس عطاکئے جاسکتے ہیں ۔
جناب پیوش گوئل نے چمڑے کی صنعت سے کہاکہ وہ کاروبار کرنے میں سہولت پیداکرنے اور اسے بہتربنانے کی غرض سے اپنے خیالات اورتجاویز پیش کریں
وزیرموصوف نے کہاکہ اب جب کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن منارہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم اشیاء اور خدمات دونوں شعبوں میں ، گذشتہ سال کے مقابلے زیادہ برآمدات کانشانہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ انھو ں نے کہاکہ حالانکہ زیادہ ترترقی یافتہ دنیا ، جو چمڑے کی مصنوعات کی سب سے بڑی صارف ہے ، افراط زرکی شکار ہے اورجہاں صارفین کم مقدارمیں خرچ کررہے ہیں ، انھیں چمڑے کے شعبے سے یہ یقین دہانی حاصل کرکے خوشی ہورہی ہے کہ وہ گزشتہ برس کے مقابلے زیادہ شرح نمو حاصل کریں گے ۔ بھارت میںفٹ ویئر