بھارت درشن

بھارت میںفٹ ویئر کےشعبے میں عالمی لیڈربننےکی صلاحیت موجو د: پیوش گوئل

تجارت  اورصنعت ،صارفین کے امور، خوراک  اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے آج کہاہے کہ فٹ ویئر یعنی جوتے چپل اور چمڑے کے شعبوں میں ، حکومت اورصنعت دونوں  کی کوششوں سے ، بھارت میں ایک عالمی لیڈر بننے کی گنجائش اور صلاحیت موجود ہے۔ انھوں نےآج نئی دہلی میں چمڑے کی برآمدات قومی برآمدات کی کونسل کے عمدگی سے متعلق ایوارڈس تفویض کئے جانے کی تقریب کے موقع پر ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ بھارت میںفٹ ویئر

جناب گوئل نے صنعت  سے کہاکہ وہ کاروبار کے لئے نئے نئے علاقے اورمنڈیاں تلاش کریں ، اختراعات کریں اور نئے نئے اشتراک قائم کریں

ایوارڈس یافتگان سے اپنے خطاب میں ، جناب گوئل نے تقریب کے منتظمین سے کہاکہ وہ نئی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ، صنعت کاروں ، اسٹارٹ  اپس اور جوافراد یاادارے  اختراعی خیالات  پیش کرتے ہیں ، نئی منڈیوں اورمصنوعات  کے ساتھ نئے علاقے تلاش کرتے ہیں، انھیں ان ایوارڈس سے سرفراز کرکے ان کی حوصلہ افزائی کے مواقع  تلاش کریں ۔انھوں نے تجویز پیش کی کہ ان افراد اوراداروں کے تعاون کا اعتراف کرنے کی غرض سے بعض مخصوص ایوارڈس کی گنجائش پیداکی جاسکتی ہے ۔ جیسے اورایف ٹی ایز وغیرہ کا موثر استعمال کرنے والوں  کو ایوارڈس عطاکئے جاسکتے ہیں ۔

جناب پیوش گوئل نے چمڑے کی صنعت سے کہاکہ وہ کاروبار کرنے میں سہولت پیداکرنے اور اسے بہتربنانے کی غرض سے اپنے  خیالات اورتجاویز پیش کریں

وزیرموصوف  نے کہاکہ اب جب کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن منارہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم اشیاء اور خدمات دونوں شعبوں میں ، گذشتہ سال کے مقابلے زیادہ برآمدات  کانشانہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ انھو ں نے کہاکہ حالانکہ زیادہ ترترقی یافتہ دنیا ، جو چمڑے کی مصنوعات کی سب سے بڑی صارف ہے ، افراط زرکی شکار ہے اورجہاں صارفین کم مقدارمیں خرچ کررہے ہیں ، انھیں چمڑے کے شعبے سے یہ یقین دہانی حاصل کرکے خوشی ہورہی ہے کہ وہ گزشتہ برس کے مقابلے زیادہ شرح نمو حاصل کریں گے ۔ بھارت میںفٹ ویئر

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago