Categories: بھارت درشن

ہندوستان اب پٹری پر چل پڑاہے اور ہدف تک پہنچے بغیر نہیں رکے گا: بھاگوت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مذہب اور ہندوستان مترادف الفاظ ہیں۔ ہندوستان اٹھے گا تو مذہب سے اٹھے گا۔ آگے بڑھے گا تو مذہب سے بڑھے گا۔ ایک طویل نامساعد دورکے بعد بھارت اب پٹری پر چل پڑاہے اور ہدف تک پہنچے بغیر رکنے والا نہیں ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن راؤ بھاگوت نے اس بات کا اظہار کیا۔سرسنگھ چالک ڈاکٹر بھاگوت بدھ کے روز  یہاں شری کرشن نواس اور پورنانند آشرم میں اکھل بھارتیہ ویدانت  سمیلن اور گروترے مندر کی نقاب کشائی  تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر  خطاب کر رہے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سرسنگھ چالک ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ سوامی وویکانند اور مہارشی اروندنے جس دھرم پران بھارت کی پیشن گوئی کی تھی، اس بھارت کو موجودہ نسل کے لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ انہوں نے ملک بھر  سے آئے  مذہب سے محبت کرنے والوں سے کہا کہ ہمارے سنت اور دھرماچاریہ سماج کے درمیان پل ہیں۔ سنت اپنی تقریر، طرز عمل، مثال اور  اپنے پن سے معاشرے کی رہنمائی کریں اور دھرم کی راہ پر آگے بڑھائیں۔ ہاں، اگر اس کام میں کوئی رکاوٹ آتی ہے تو اسے دور کرنے کا کام ڈاکٹر ہیڈگیوار نے سنگھ کو دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا کہ 1000 سال سے ہمیں ختم کرنے کی کوششیں چل رہی  ہیں لیکن ہم اپنی ثقافت، مذہب اور سنسکار کی وجہ سے ختم نہیں ہوئے۔ ہندوستان ایک دھرم پران قوم ہے۔ کچھ سالوں سے سناتن دھرم کو ماننے والوں میں نو جاگرن  کا آغاز ہوا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کی ترقی یقینی طور پر ممکن ہے۔ مادر ہند کا بچہ ہونے کے ناطے، سناتن دھرم کی پیروی اور ترقی کرنا ہماراایشور کا دیا ہوا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس میں شک کی گنجائش نہیں ہے۔ اب ترقی کے اس راستے پر صرف ایکسلریٹر ہے، بریک کا کوئی کام نہیں ہے۔ اس لیے کوئی درمیان میں آنے کی کوشش نہ کریں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago