Urdu News

ہندوستان اب پٹری پر چل پڑاہے اور ہدف تک پہنچے بغیر نہیں رکے گا: بھاگوت

ہندوستان اب پٹری پر چل پڑاہے اور ہدف تک پہنچے بغیر نہیں رکے گا: بھاگوت

مذہب اور ہندوستان مترادف الفاظ ہیں۔ ہندوستان اٹھے گا تو مذہب سے اٹھے گا۔ آگے بڑھے گا تو مذہب سے بڑھے گا۔ ایک طویل نامساعد دورکے بعد بھارت اب پٹری پر چل پڑاہے اور ہدف تک پہنچے بغیر رکنے والا نہیں ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن راؤ بھاگوت نے اس بات کا اظہار کیا۔سرسنگھ چالک ڈاکٹر بھاگوت بدھ کے روز  یہاں شری کرشن نواس اور پورنانند آشرم میں اکھل بھارتیہ ویدانت  سمیلن اور گروترے مندر کی نقاب کشائی  تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر  خطاب کر رہے تھے۔

سرسنگھ چالک ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ سوامی وویکانند اور مہارشی اروندنے جس دھرم پران بھارت کی پیشن گوئی کی تھی، اس بھارت کو موجودہ نسل کے لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ انہوں نے ملک بھر  سے آئے  مذہب سے محبت کرنے والوں سے کہا کہ ہمارے سنت اور دھرماچاریہ سماج کے درمیان پل ہیں۔ سنت اپنی تقریر، طرز عمل، مثال اور  اپنے پن سے معاشرے کی رہنمائی کریں اور دھرم کی راہ پر آگے بڑھائیں۔ ہاں، اگر اس کام میں کوئی رکاوٹ آتی ہے تو اسے دور کرنے کا کام ڈاکٹر ہیڈگیوار نے سنگھ کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1000 سال سے ہمیں ختم کرنے کی کوششیں چل رہی  ہیں لیکن ہم اپنی ثقافت، مذہب اور سنسکار کی وجہ سے ختم نہیں ہوئے۔ ہندوستان ایک دھرم پران قوم ہے۔ کچھ سالوں سے سناتن دھرم کو ماننے والوں میں نو جاگرن  کا آغاز ہوا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کی ترقی یقینی طور پر ممکن ہے۔ مادر ہند کا بچہ ہونے کے ناطے، سناتن دھرم کی پیروی اور ترقی کرنا ہماراایشور کا دیا ہوا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس میں شک کی گنجائش نہیں ہے۔ اب ترقی کے اس راستے پر صرف ایکسلریٹر ہے، بریک کا کوئی کام نہیں ہے۔ اس لیے کوئی درمیان میں آنے کی کوشش نہ کریں۔

Recommended