Categories: بھارت درشن

ہندستان  نے کناڈا کوکیا انتباہ : داخلی امور میں مداخلت  برداشت نہیں

ہندستان  نے کناڈا کوکیا انتباہ : داخلی امور میں مداخلت  برداشت نہیں

(انڈیا نیرٹیو)

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین ہائی کمشنر کو جمعہ کے روز وزارت خارجہ نے طلب کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم ، کابینہ کے کچھ وزرااور ممبران پارلیمنٹ نے ہندستانی کسانوں سے متعلق امور پر جو تبصرے کیے وہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت ہیں۔ جو ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔

بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کے تبصرے سے ہند ۔کناڈا تعلقات پر شدید نقصان دہ اثر پڑ سکتا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ’’ان تبصروں سے کناڈا میں ہمارے ہائی کمیشن اور قونصل خانے کے سامنے انتہا پسندانہ سرگرمیوں کے اجتماع کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ، جو دفاع اور سلامتی کے مسئلے کے خلاف ایک قدم ہے۔‘‘

وزارت نے مزید کہا کہ ’’ہم کناڈاکی حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہندستانی سفارتی عملے کی مکمل حفاظت کو یقینی بنائے،نیز سیاستدانوں کے ایسے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے جو انتہا پسندانہ سرگرمی کو فروغ دیتے ہیں۔‘‘

مرکز کے ذریعہ حال ہی میں منظور کردہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی سے متصل ہریانہ اور اتر پردیش کی متعدد سرحدوں پر کسانوں کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں۔ایسا مانا جا رہا ہے کہ  کسانوں کو بیرون ملک سےتعاون حاصل ہے۔ اس سلسلے میں کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے ان کے مطالبات (کسان آندولن 2020) پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

صرف یہی نہیں ، کینیڈین حکومت خالصتانی   گروپ کی حامی بھی رہی ہے۔ مودی سرکار نے نہ صرف اس کی مخالفت درج کی ہے ، بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے بھی دورہ ٔہندکے دوران کناڈا کے وزیر اعظم کی سیاست پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago