ہندنژاد امریکیوں نے کملاہیرس کے صدارتی مباحثہ کو غورسے سنا

امریکہ میں صدارتی مباحثوں کے سلسلے میں ، نائب صدر کی دوڑ میں ، جمعرات کو ٹی وی پر ہونے والی بحث میں ایک طرف ہندوستانی نژاد ڈیموکریٹ کملا ہیرس تھیں اور دوسری طرف۔ موجودہ نائب صدر ان کے سامنے ریپبلکن کے مائیک پینس تھے۔ دونوں کے مابین ، کورونا وائرس، چین ، ایران اور موحولیاتی تبدیلی ،روزگار ، تجارت اور نسلی امتیاز ، گھریلو معاملات سمیت بین الاقوامی امور پر 90 منٹ کی دلچسپ اور باوقار بحث ہوئی۔

کملا ہیرس نے کورونا انفیکشن کیس میں ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے ملک نے دولاکھ دس ہزار امریکیوں کو کھو دیا ۔ انہوں نے اس کے لئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مورد الزام ٹھہرایا۔ مائک پینس نے اس کے برعکس ، صدر ٹرمپ کی جانب سے کورونا انفیکشن کو صحیح طریقے سے کنٹرول کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بائیڈن ٹرمپ کی جگہ ہوتے تو وہ کچھ نہیں کرسکتے تھے۔ انہوں نے ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی پالیسیوں اور اقدامات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گذشتہ 47 برسوں کی سیاسی زندگی میں بہت کم کام کیا ہے ۔اس بحث میں ، نائب صدر مائک پینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں کی زبردست تعریف کی ۔لیکن اچانک کیلیفورنیا میں اٹارنی جنرل رہی سینیٹر کملا ہیرس نے مائک پینس پر غلبہ حاصل کرلیا۔ بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کیلئے پہلی بار کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ سینیٹر کملا ہیریس کی گفتگوبہت اہم تھی۔

اس بحث میں ایک خاص چیز دیکھی گئی کہ دونوں امیدوار بحث کے لئے پوری طرح تیار تھے اور دونوں نے ٹی وی ماڈریٹر سوسن پیج (یو ایس ٹوڈے) پر اعتماد اور احترام کا اظہار کیا۔ تاہم ، سوسن پیج نے دونوں مباحثوں کو غالب نہیں ہونے دیا۔ پینس کو ضرور سراہنا ہوگا کہ انہوں نے ابتدا میں کہا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہیں ، لیکن وہ ٹرمپ نہیں ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…