بھارت درشن

ہندوستانی فوج نے کشمیر میں نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے سلائی کی سہولیات شروع کی

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب رہنے والی نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوشش میں، بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سلائی کی تین نئی تربیتی سہولیات  کھولی ہے۔ حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔

 حکام کے مطابق بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ علاقے میں اُڑی بلاک کے گوہلان گاؤں میں سرحدی خواتین کے لیے تربیت کی نئی سہولیات کھول دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گوہلن گاؤں میں تین سلائی تربیتی مراکز کا حال ہی میں افتتاح بارہمولہ ضلع میں ایل او سی کے قریب رہنے والی نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی ایک پہل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوہلن گاؤں میں تین سلائی تربیتی مراکز کا حال ہی میں افتتاح بارہمولہ ضلع میں ایل او سی کے قریب رہنے والی نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی ایک پہل تھی۔ انہوں نے کہا’’تربیتی مراکز مقامی خواتین کو وہ ہنر اور علم فراہم کریں گے جو کپڑوں کی سلائی کر کے اپنے پیسے کمانے کے لیے ضروری ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ یہ اقدام خطے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشی آزادی کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا، ان سلائی مشین کے تربیتی مراکز کا افتتاح علاقے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے تربیتی مرکز سے مقامی کمیونٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور خطے کے دیگر دیہاتوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی خواتین نے ہندوستانی فوج کے اس قدم کو سراہا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago