قومی

خالصتانی نظریہ ہندوستان اور ساتھی ممالک کے لیے اچھا نہیں: وزیر خارجہ

مرکزی وزیر خارجہ جناب  جئے شنکر نے پیر کو کہا کہ ’’بنیاد پرست، انتہا پسند‘‘ خالصتانی سوچ ہندوستان یا اس کے ساتھی ممالک جیسے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے لیے اچھی نہیں ہے۔

بی جے پی کی رسائی مہم کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ حکومت خالصتان کے حامی پوسٹروں کا مسئلہ اٹھائے گی جو حال ہی میں کینیڈا میں منعقدہ ایک ریلی کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پارٹنر ممالک جیسے کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سے درخواست کی ہے جہاں کبھی کبھی خالصتانی سرگرمیاں ہوتی ہیں، خالصتانیوں کو جگہ نہ دیں۔ کیونکہ ان کی (خالصانی) بنیاد پرست، انتہا پسند سوچ نہ تو ہمارے لیے اچھی ہے، نہ ان کے اور نہ ہی ہمارے تعلقات کے لیے۔

وزیر مو صوف نے کہا  کہ ہم پوسٹروں کا مسئلہ ان حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اب تک ہو چکا ہو گا۔1985 میں ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز پر بمباری کے ملزم تلویندر پرمار کی ایک تصویر کینیڈا میں خالصتان کے حامی ریلی میں دیکھی گئی تھی، جس میں اس کی تعریف کرنا چاہتے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago